سات دن میں 7 کلو وزن کم کرنا اب مشکل نہیں رہا۔۔۔ لیکن کیسے؟

image
 
لوگ مہینوں کی کوشش کے باوجود بھی کبھی کبھار وزن کم نہیں کر پاتے لیکن کچھ ڈائٹ اتنی حیران کن ہوتی ہیں تو فوری طور پر اپنے نتائج دکھاتی ہیں۔۔۔ ایک ایسی ہی ڈائٹ ہے جی ایم موٹر ڈائٹ۔۔۔ اس کو کرنے کے لئے سات دن کی ہی ضرورت ہوتی ہے اور اسے مستقل بنیاد پر نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کے دوران کم سے کم ایک ہفتے کا وقفہ ضرور دینا چاہئے۔۔۔اس میں ہر دن کی ایک خاص خوراک ہوتی ہے اور آٹھ سے بارہ گلاس پانی پینا ضروری ہے۔۔۔شروع کے تین دن کوئی ایکسرسائز بھی نہیں کرنی۔۔۔جی ایم موٹر ڈائٹ جسم سے واٹر ویٹ کو فوری کم کرتی ہے ۔۔۔اس کی تفصیل کچھ یوں ہے
 
 ڈائٹ کا پہلا دن
ڈائٹ کے پہلے دن آپ نے صرف پھل کھانے ہیں جن میں کیلا شامل نہیں ہے اور زیادہ کوشش یہی کی جائے کہ پھلوں میں تربوز، سیب یا پانی کی وافر مقدار رکھنے والے پھل شامل ہوں۔۔۔ پھلوں کو اس حد تک استعمال نہیں کرنا کہ پندرہ سو کیلوریز یا آپ کے جسم کی ضرورت سے زیادہ کیلوریز استعمال ہوں۔
 
ڈائٹ کا دوسرا دن
ڈائٹ کے دوسرے دن کچی اور پکی ہوئی سبزیوں کا استعمال ہے لیکن آلو کو شامل نا کیا جائے تو بہتر ہے۔۔ اگر آلو شامل کیا بھی جائے تو صرف صبح کے وقت ایک درمیانے سائز کا آلو ناشتے میں بوائل کرکے کھایا جا سکتا ہے۔۔۔سبزیوں کو بھی تیل میں نا پکایا جائے بلکہ سلاد کی صورت میں مختلف طریقوں سے کھایا جائے تو بہتر ہے
 
ڈائٹ کا تیسرا دن
ڈائٹ کا تیسرا دن پھل اور سبزیوں کو مشترکہ کھانے کا دن ہے۔۔۔ لیکن کیلے اور آلو کی اجازت نہیں۔۔۔اچھی طرح کھا سکتے ہیں لیکن اتنا نا کھائیں کہ آپ کو خود بھاری پن محسوس ہو۔۔۔ پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر سلاد بنا کر کھا سکتے ہیں۔
 
image
 
ڈائٹ کا چوتھا دن
یہ دن تھوڑا سا مشکل ہے کیونکہ اس میں کل چھے کیلے اور تین گلاس دودھ کی جو اسکم ملک ہو کی اجازت ہے۔ صبح دو کیلے اور ایک گلاس دودھ، اس کے بعد دوپہر میں دو کیلے اور ایک گلاس دودھ اور رات میں بھی دو کیلے اور ایک گلاس دودھ پی سکتے ہیں۔
 
ڈائٹ کا پانچواں دن
اس دن آپ پروٹین کی شکل میں چکن، بیف یا مچھلی لیں گے اور چھے ٹماٹر لے سکتے ہیں۔۔۔پروٹین کی مقدار دس اونس ہی رکھیں۔۔۔ لیکن اگر بھوک لگے تو پروٹین ہی لیں۔۔۔دالیں اور لوبیا اس میں کھانے کی اجازت نہیں۔ گوشت ہی کی صورت ہو۔
 
ڈائٹ کا چھٹا دن
اس دن گوشت کے ساتھ ایک کپ براؤن رائس یا کوٹیج چیز لیں گے۔۔۔ اور اس میں سبزیوں کا استعمال بھی کریں گے جتنا مرضی ہو سکے۔۔۔کوشش کریں کہ ڈائٹ کے پانچویں اور چھٹے دن پانی کی مقدار زیادہ رکھیں تاکہ یورک ایسڈ خارج ہوسکے۔
 
image
 
 ڈائٹ کا ساتواں دن
اس دن براؤن رائس، پھل اور پھلوں کا جوس لے سکتے ہیں۔۔۔کسی بھی قسم کا گوشت نہیں کھائیں لیکن ان ساتوں دنوں میں ایک خاص قسم کا سوپ ہے جو آپ جتنا پئیں گے اتنا اچھا ہے۔۔۔
 
ونڈر سوپ
یہ سوپ بنانے کے لئے گوبھی، سیلری، ٹماٹر، پیاز کو پانی میں ابال کر نمک اور کالی مرچ ڈال کر پورا دن پئیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: