|
|
دالوں میں ایسی طاقت اور ایسی خوبیاں موجود ہیں جو
انسانی زندگی میں اگر شامل ہوجائیں تو بہترین دوست بن سکتی ہی صحت کی۔ یوں
تو ساری ہی دالوں کی اپنی الگ الگ خاصیت اور غذائیت ہے لیکن دال چنا ایک
ایسی قیمتی دال ہے جو سونے کے دانوں سے کم نہیں۔۔۔ |
|
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ دال چنا انرجی دینے کے لئے
ایک بہترین غذا ہے۔۔اس کی تیس گرام میں سو کیلوریز ہیں جو وائٹامنز اور
منرلز سے بھرپور ہیں۔۔۔اس میں وائٹامن بی کمپلیکس ہے جو میٹا بالزم تیز
کرتا ہے۔۔۔ |
|
خون میں موجود تیزابیت پیدا کرنے والے تمام تر اجزاء سے
نجات دلاتی ہے اور اس میں فولک ایسڈ بھرپور ہوتا ہے۔۔۔ساتھ ہی خون کی
شریانوں میں خون جمنے نہیں دیتی اور بلڈ کلوٹس بھی نہیں بننے دیتی۔۔۔رگوں
کے لئے بہترین ہے یہ |
|
|
|
وہ لوگ جنہیں ذیابطیس ہے اور وہ سب کچھ سنبھل کر کھاتے
ہیں ان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ چنا دال ان کی بہترین ساتھی بن سکتی ہے
کیونکہ یہ ناصرف شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ کولیسٹرول کو بھی مقررہ
معیار پر لاتی ہے |
|
بھوک کنٹرول کرتی ہے |
چنا دال فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور ایک کپ دال میں
پورے دن کی54 فیصد فائبر کی ضرورت کو پورا کر سکتی ہے۔۔۔کیونکہ یہ دیر سے
ہضم ہوتی ہے اس لئے بہت دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جسم میں کاربز
کی مقدار بھی صحیح طور پر جاتی ہے۔ |
|
وزن کم کرنے والے افراد باآسانی اس کا استعمال کر سکتے
ہیں اور کیونکہ اس میں فائبر اور پروٹین شامل ہوتا ہے اس لئے یہ وزن کم
کرنے میں مدد دیتی ہے۔۔۔لوگ شامی کباب ڈائٹ کرتے ہیں جس میں صرف گوشت اور
چنا دال شامل ہوتی ہے اور وزن کم بھی ہوتا ہے۔ |
|
|
|
اس میں زنک موجود ہوتا ہے جو جلد کے لئے بہترین
ہے ۔۔۔وہ خواتین جن کی اووریز انڈے نہیں بنا پا رہیں وہ اس کا استعمال
کریں۔۔۔کیونکہ یہ حمل ٹہرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے |