|
|
صاف ستھرا چمکدار رنگ کس کی خواہش نہیں ہوتی۔۔۔لڑکیاں اس
رنگ کی خاطر نا جانے کون کونسی کریمیں لگاتی ہیں، ٹوٹکوں کا استعمال کرتی
ہیں، مہنگے مہنگے علاج ڈھونڈتی ہیں۔۔۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ آپ کے رنگ کی
چمک پانا آپ کے زرا سے خیال سے ممکن ہے۔۔۔تھوڑی سی توجہ اور خیال آپ کی جلد
کی رنگت کو بہت بہتر بنا دیتے ہیں۔۔۔سب سے پہلے صفائی بہت ضروری ہے۔۔۔منہ
کو بار بار دھونا، روزانہ نہانا، صاف ستھرا رہنا بہت ضروری ہے۔۔۔ |
|
اپنی نیند کو پورا کرنا اور غصہ اور فکر سے خود کو دور
رکھنا بھی چہرے پر ایک الگ ہی رونق لے کر آتا ہے۔۔۔وہ لوگ جو منفی سوچوں سے
دور رہتے ہیں اور ہر بات کا مثبت پہلو تلاش کرتے ہیں ان کی رنگت پر ایک الگ
ہی نکھار ہوتا ہے۔۔۔کچھ ایسی چیزیں ہیں جو باتوں کے ساتھ ساتھ آپ کی زندگی
میں شامل ہونی ضروری ہیں- |
|
کچھ سبزیاں جن میں ٹماٹر ، کھیرا، مولی اور ککڑی شامل
ہیں ان کا رس نکال لیں اور اس میں گلاب کا پانی آدھا چمچہ اور لیموں کا رس
ملا لیں۔۔۔اب اس میں ایک چائے کا چمچہ مکھن اور آدھا چمچہ ہلدی یا ابٹن ملا
کر چہرے پر لگا لیں۔۔ جب پندرہ سے بیس منٹ بعد یہ خشک ہوجائے تو چہرہ
دھولیں اور چہرے کو عرق گلاب اور گلیسرین سے تر رکھیں۔۔۔چند دنوں کے
استعمال سے ہی چہرے کی چمک نا صرف واپس آجائے گی بلکہ رنگت بھی کھل اٹھے گی- |
|
|
|
ایک اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے بادام کا۔۔۔پانچ بادام رات میں
بھگو کر رکھیں اور صبح اس کا چھلکا اتار کر باریک پیس لیں۔۔۔اس میں تھوڑا
سا عرق گلاب اور چار سے پانچ قطرے چندن کا عطر ملا لیں ۔۔۔وہ لوگ جن کے
چہرے کی جلد کہیں سے کالی اور کہیں سے سفید ہو رہی ہو یعنی ایک جیسی نا ہو
تو اس کے استعمال سے ان کی کھوئی ہوئی رنگت واپس بحال ہوجائے گی۔۔۔ |
|
ناریل کا پانی اگر روزانہ چہرے پر دو سے تین بار لگانے
سے چہرے پر موجود داغ دھبے اور مہاسے دور ہوجاتے ہیں۔۔۔اس کی تاثیر بھی
ٹھنڈی ہوتی ہے تو اسے پینے سے چہرے کا رنگ صاف ہوتا ہے۔۔۔بڑی بورھیاں تو
حاملہ خواتین کو ناریل کا پانی پلواتی تھیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے
بچے صاف رنگ کے پیدا ہوتے ہیں۔۔۔ |
|
ایک اور زبردست ٹوٹکہ ہے جہاں دو چمچے بیسن میں ایک چمچہ
گلیسرین، آدھا چمچہ چندن پسا ہوا، آدھا چمچہ ہلدی، آدھا چمچہ عرق گلاب اور
ایک چمچہ دودھ ملا کر اس ابٹن کو چہرے پر ملنے سے جلد اتنی خوبصورت ہوجاتی
ہے کہ جیسے نوزائیدہ بچے کی جلد۔ |
|
|
|
چہرے پر ناریل کے تیل کا مساج کرنا بھی بہت
بہترین ہے کھوئی ہوئی رنگت کو واپس لانے کے لئے۔ |