فلش نہ کرنے پر جیل بھی جا سکتے ہیں، پبلک ٹوائلٹ تو دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں مگر ان کے انوکھے قوانین کے بارے میں آپ کم ہی جانتے ہوں گے

image
 
انسان کے جسم کی کچھ ضروریات ایسی ہوتی ہیں جن کو روکنا اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے جن سے فراغت ضروری ہوتی ہے۔ اس کے لیے کسی دیوار کے کنارے بیٹھے لوگوں کو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ ایسے پیغام بھی دیواروں پر لکھے نظر آئے ہوں گے کہ یہاں پیشاب کرنا منع ہے یا یہاں پیشاب کرنے والا ۔۔۔۔۔۔ ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو گا- یہ تو ہمارے ملک کا کلچر ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک کے اندر ایسا کلچر موجود نہیں ہے اور رفع حاجت سے فارغ ہونے کے لیے وہاں پر پبلک ٹوائلٹ موجود ہوتے ہیں جن کے استعمال کے قوانین ہر ملک کی طرز معاشرت کے حساب سے جدا ہوتے ہیں ایسے ہی کچھ انوکھے قوانین کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
چلتے پھرتے ٹوائلٹ
لندن اور ایمسٹرڈم میں اب رات کے وقت سڑکوں پر ایسے ٹوائلٹ نظر آتے ہیں جو دن میں وہاں سے ہٹا لیے جاتے ہیں اور صرف رات کے وقت مختلف جگہوں پر لا کر رکھ دیے جاتے ہیں جہاں پر لوگ آرام سے فارغ ہو سکتے ہیں- یہ اوپن ائیر ٹائلٹ ہوتے ہیں جن میں کسی قسم کا دروازہ وغیرہ نہیں ہوتا ہے اور صرف پیشاب کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے-
image
 
ٹوائلٹ مفت مگر ٹوائلٹ پیپر کے پیسے دینے ہوں گے
پاکستان میں پبلک ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد جب باہر نکلیں تو ایک فرد آپ سے دس روپے ضرور لینے کے لیے بیٹھا ہوتا ہے- مگر یہ صرف پاکستان ہی میں نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ مصر جا کر وہاں کے پبلک ٹوائلٹ استعمال کریں گے تو ٹوائلٹ کا استعمال تو بالکل مفت ہوگا- مگر ٹوائلٹ پیپر کے پیسے آپ کو دینے ہوں گے یا پھر آپ کو اپنا ٹوائلٹ پیپر ساتھ لے کر جانا پڑے گا-
image
 
سرخ گملے کی شکل کے ٹوائلٹ
فرانس کی معاشرت اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس ملک کے پبلک یورینل یا پیشاب کی جگہیں بھی کافی منفرد ہوتی ہیں- سرخ گملوں کی شکل کے سرخ ڈبے جن میں وقت ضرورت فارغ ہوا جا سکتا ہے اور اس میں موجود مٹی اس کو جزب بھی کر لیتی ہے-
image
 
فلش نہ کرنے پر جیل کی سزا بھی مل سکتی ہے
سنگاپور کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر صفائی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے اس وجہ سے اس ملک میں پبلک ٹوائلٹ کی صفائی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے- اس وجہ سے پبلک ٹوائلٹ کو اگر استعمال کے بعد فلش نہ کیا جائے تو اس کی سزا کے طور پر 150 ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے یا پھرعدم ادائیگی کی صورت میں بندے کو جیل کا منہ بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے-
image
 
آسمان پر ٹوائلٹ
دنیا کا بلند ترین ٹوائلٹ دبئی میں تعمیر کیا گیا ہے جس کے سامنے شیشے کی دیواریں موجود ہیں اور یہاں فراغت حاصل کرتے ہوئے یہی محسوس ہوتا ہے جیسے کہ آسمان پر بیٹھ کر فارغ ہو رہے ہیں-
image
 
دنیا کے عجیب و غریب پبلک ٹوائلٹ کا یہ ایک مختصر سا احوال ہے اگر آپ بھی ایسے کسی ٹوائلٹ کے بارے میں جانتے ہیں تو کمنٹ میں اس کی تصویر ضرور شئیر کریں
YOU MAY ALSO LIKE: