یونیفارم پہنے پولیس والوں کے لیے کھانا مفت، کے ایف سی نے یہ آفر کس علاقے کے پولیس والوں کو دے دی کہ ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

image
 
ہمارے ملک میں اگر کسی کے گھر میں ڈکیتی ہو جائے یا کوئی واردات ہو جائے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو پولیس کے پاس نہ جانا پڑے- اسی طرح پولیس والوں سے چاہے گاڑی چلاتے ہوئے واسطہ پڑ جائے یا کسی اور حوالے سے ان سے ٹکراؤ ہو عام شہری کے تجربات کسی بھی طرح ان کے لیۓ مثبت نہیں ہوتے ہیں-
 
اگرچہ دنیا بھر کی پولیس کا سلوگن یہی ہوتا ہے کہ پولیس کا کام ہے مدد آپ کی مگر یونیفارم پہنے پولیس والے کو دیکھ کر اچھا تاثر صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر کے افراد میں مثبت نہیں پڑ رہا ہے اور اکثر افراد کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان سے جان چھڑا لی جائے-
 
ہم سب یہی سمجھتے ہیں کہ شائد پاکستان کی پولیس کے رویے اور کرپشن کی وجہ سےعوام میں ان کے لیے ناپسندیدگی پائی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کے کئی ممالک کی عوام پولیس سے تنگ ہے-
 
image
 
اسکی تازہ ترین مثال امریکی ریاست اوہائیو کے ایک چھوٹے سے شہر گلیلیو میں دیکھی گئی جہاں کی عوام یونیفارم والی پولیس کو سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتی تھی- اور اس ناپسندیدگی کو ختم کرنے کے لیے اس علاقے کے کے ایف سی ریسٹورنٹ والوں نے اپنے داخلی دروازوں پر ایک ایسا نوٹس لگایا- جس کا مقصد یونیفارم پہنے پولیس والوں کو نہ صرف عزت دینا تھا بلکہ ان کے لیے عوام کی نفرت کو بھی کم کرنا تھا-
 
اس نوٹس کے مطابق یونیفارم پہنے پولیس والے اس ریسٹورنٹ سے دن کے کسی بھی حصے میں بغیر پیسوں کی ادائیگی کے کھانا کھا سکتے ہیں-
 
اس نوٹس کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے اس کو بہت شئير کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے لوگوں نے ریستوران مالکان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ان کا یہ ماننا تھا کہ اس طرح سے دوسرے پیشوں سے وابستہ افراد پر منفی تاثر ابھر سکتا ہے-
 
یہاں تک کہ اس علاقے کے ایک پولیس والے نے بھی اس آفر کو ناقابل عمل قرار دیا کیوں کہ ان کا کہنا تھا کہ پولیس یونیفارم میں وہ قانونی طور پر نہ تو کسی سے ڈسکاؤنٹ لے سکتے ہیں اور نہ ہی فری کھانا کھا سکتے ہیں- ایسا کرنے کی صورت میں ان کے خلاف محکمانہ جاتی کاروائی ہو سکتی ہے اس وجہ سے یہ آفر قطعی قابل عمل نہیں ہے-
 
image
 
اس آفر کو دیکھ کر بے ساختہ یونیفارم پہنے اپنے ملک کے پولیس والے یاد آگئے جو کسی بھی غریب کی ریڑھی سے بغیر پیسوں کی ادائگی کے پھل اور سبزی لے کر اپنی موبائل میں رکھ لیتے ہیں۔
 
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ ہمارے پولیس والے تو اس آفر سے سالوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ہمارے لیے تو یہ کوئی نئی بات نہ ہوئی نا !!!
YOU MAY ALSO LIKE: