نظر کی کمزوری سردیوں میں دور ہوسکتی ہے… سردی میں یہ تین چیزں کھائیں اور اپنی آنکھیں تیز بنائیں

image
 
قدرت نے چاروں موسم ایسے دیئے جہاں ہر موسم اپنے ساتھ کوئی ایسی خاصیت رکھتا ہے جو انسانی ذہن کی سمجھ سے بالاتر ہے۔۔۔وہ تمام افراد جن کی آنکھوں میں کوئی نا کوئی مسائل رہتے ہیں جیسے بینائی کا کم ہوجانا، آنکھوں سے پانی آنا، آنکھوں کا کمزور ہوجانا وغیرہ وہ سردیوں میں آنے والی کچھ گھر کی ہی چیزوں سے اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
 
مچھلی کا استعمال
موبائل اور کمپیوٹر کا بہت زیادہ استعمال کرنے والے غور سے سنیں۔۔۔اگر آپ کی بینائی پر بہت زور پڑ رہا ہے اور آپ کا کام اجازت نہیں دے رہا کہ آپ کمپیوٹر یا موبائل کے استعمال سے دور رہیں تو کوئی بات نہیں۔۔۔گھر میں ہفتہ میں دو سے تین بار مچھلی کا استعمال شروع کردیں۔۔۔مچھلی کھانے والے افراد کا چشمہ بھی اتر سکتا ہے کیونکہ اس میں وہ سارے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو طاقت دیں۔۔۔ ساتھ ہی سردیوں کے موسم میں اس کی افادیت دو گنا بڑھ جاتی ہے
image
 
رس دار پھلوں کا استعمال
سردیاں آگئیں اور کینو اور گریپ فروٹ نے بھی ٹھیلوں کو سجا دیا ہے۔۔۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک برقرار رہے تو لازمی روزانہ کے معمول میں کینو،گریپ فروٹ کا استعمال بڑھا دیں۔۔۔ وائٹامن سی سے بھرپور یہ پھل آپ کی زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں
image
 
گاجروں کا استعمال
گاجر وائٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کا خزانہ ہے۔۔۔ یہ دونوں چیزیں آنکھوں کی روشنی کو بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو گاجر اس لئے کھلائی جاتی ہے تاکہ انہیں چشمہ نا لگے۔۔۔ صدیوں سے لوگ اس بات کو مانتے ہیں کہ گاجروں میں بینائی کو طاقت دینے والے اجزاء سب سے زیادہ ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: