|
|
برصغیر پاک و ہند میں ایک ایسی عادت ہے جو آج تک مشترک
ہے اور اس کو بدلنا ناممکن ہے۔۔۔وہ ہے چائے کی عادت۔۔۔پاکستان میں تو چائے
کو مہمانوں کی خاطر کا لازمی جزو مانا جاتا ہے اور اس کی حیثیت ہر گھر میں
سب سے اوپر ہی ہوتی ہے۔۔۔ایک دور تھا جب زیادہ چائے پینے پر کہا جاتا تھا
کہ رنگ کالا ہوجائے گا، لیکن سچ تو یہ ہے کہ اب کئی بیماریوں کا علاج ہی
چائے کو تصور کیا جا رہا ہے۔۔۔ |
|
کچھ مخصوص کینسر کے
خطرات کو کم کرتی ہے |
چائے کی مدد سے جلد، مثانے، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر تک
کی روک تھام میں مدد دے سکتی ہے۔۔۔کیونکہ اس میں کچھ ایسے مرکبات اور اینٹی
آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو ان کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
جلد کے لئے بہترین ہیں |
چائے کو اگر دودھ ملائے بغیر پیا جائے تو جلد کے کینسر
کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور جلد کی حالت بھی قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔۔۔ لیکن
آئس ٹی کی جگہ گرم چائے ہی پی جائے تو بہترین ثابت ہوگی- |
|
|
ذیابطیس کے مریضوں کے
لئے بہترین |
وہ لوگ جنہیں زیابطیس ٹائپ ٹو ہے انہیں لازمی روزانہ
بغیر دودھ کی چائے پینے کی عادت ڈال لینی چاہئے کیونکہ تحقیق سے یہ بات
ثابت ہو چکی ہے کہ کھانے کے بعد اگر بغیر دودھ کی چائے پی جائے تو بلڈ شوگر
کافی حد تک کنٹرول ہوجاتی ہے |
|
|
دل صحت مند ہوجاتا ہے |
چائے پینے سے خون کی شریانیں باقاعدہ صاف ہوتی ہیں اور یہ ورم کش ہے اس لئے
دل پر دباؤ نہیں پڑنے دیتی۔۔۔روزانہ تین سے چار کپ سیاہ چائے پینے سے دل کی
صحت غیر معمولی حد تک بہتر ہو جاتی ہے |
|
|
میٹا بولزم کی رفتار بڑھتی ہے |
وزن کم کرنے والے افراد مہنگی مہنگی دواؤں کی مدد سے اپنا میٹا بولزم تیز
کرنا چاہتے ہیں جبکہ بہت سستا اور آسان علاج ہے چائے۔۔۔کیفین چربی گھلانے
میں مدد دیتی ہے |
|