ایسا کرشماتی پودا جو تین سو سے زائد بیماریوں کے علاج میں مدد کرتا ہے۔۔۔سوہانجنا پودا نہیں ڈاکٹر ہے

image
 
قدرت کے بہت سارے تحفوں میں سے ایک سوہانجنا کا پودا ہے۔۔۔یہ پودا ایسا ہی ہے جسے ہیرے اور سونے کی قیمت پر بھی خریدیں تو اس کی رقم معمولی محسوس ہوگی اگر کوئی اس کے فوائد سے آگاہ ہوجائے اور اس کی چائے اور اس کے استعمال کو اپنی زندگی میں شامل کرلے۔۔۔
 
اس پودے کا درخت بہت تیزی سے پروان چڑھتا ہے اور فروری کے مہینے میں اس پر پھول آتے ہیں جنہیں سالن یا سبزی میں ڈال کر پکایا بھی جاتا ہے۔۔۔اس کے پھل کو مورنگا کی پھلیاں کہتے ہیں جو اچار ڈالنے میں کام آتی ہیں۔۔۔اور اس کی جڑیں سوہانجنے کی مولیاں کہلاتی ہیں جن کا بھی اچار بنایا جاتا ہے۔۔۔ اور یہ اچار انتہائی لزیذ ، توانائی بخش ہے۔۔۔ سوہانجنا کے پتوں کی چٹنی اور سوپ بھی انتہائی مفید ہے ۔۔۔
 
اس پودے کے استعمال سے عمر بیس برس پیچھے چلی جاتی ہے اور جسم میں آنے والی ممکنہ تین سو بیماریوں تک کا خاتمہ ممکن ہوجاتا ہے۔۔۔حکمت میں سب سے زیادہ دواؤں میں استعمال ہونے والا پودا ہے اور اس میں ہاضمہ، موٹاپا، جگر، پتہ، گردے، بینائی، جھریاں، کمزوری ، کینسر، بال، کمر درد۔۔۔غرض ہر قسم کی بیماری کا علاج موجود ہے۔۔۔اس کی سب سے زیادہ غذائیت اس کے پتوں میں موجود ہوتی ہے۔۔دنیا میں سے زیادہ غذائی استعمال سوہانجنے کے خشک پتوں کا بطور سفوف استعمال ہے۔۔۔پتوں کو چھاؤں میں خشک کرلیا جاتا ہے اور پیس کر بند مرتبان میں محفوظ کرلیا جاتا ہے۔
 
image
 
اٹھارہ سال سے زائد عمر والے افراد کے لئے پچاس گرام جبکہ بچوں کے لئے پچیس گرام روزانہ استعمال بہت ساری غذائی ضروریات پوری کردیتا ہے۔۔۔
 
ترقی پذیر ممالک میں اس کے بیج کی مدد سے پانی کو صاف کیا جاتا ہے۔۔جب مورنگا کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے تو ایک پروٹین سے بھرا ٹکڑا رہ جاتا ہے پیچھے۔۔۔یہ ٹکڑا پانی میں موجود بیکٹریا کو بڑھنے نہیں دیتا اور انسانوں اور جانوروں دونوں کے لئے اس پانی کو پینے کے قابل بنا دیتا ہے-
 
آج کل کم عمر بچوں کی آنکھوں کے گرد بھی حلقے نظر آتے ہیں۔۔۔اس کی ایک بڑی وجہ خوراک کا صحیح نا ہونا ، نیند کی کمی ، آئرن کی کمی ہے۔۔۔ اگر بچوں کی خوراک میں سوہانجنا کا استعمال معمول بنایا جائے تو محض ایک ہی مہینے میں واضع فرق نظر آئے گا۔۔
 
موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو یہ خوشخبری سے کم نہیں کہ اس کا قہوہ دن میں دو بار پینے سے میٹابلزم بہت تیز ہوتا ہے اور وہ وزن جو کم ہونے میں مہینوں لگتے ہیں محض چند دن میں گرنا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔
 
image
 
بھارت میں اور پاکستان میں کئی شوبز ستارے اس کی چائے کو اپنی زندگی میں ہمیشہ شامل رکھتے ہیں۔۔۔کیونکہ یہ نا صرف ان کے وزن کو گھٹاتا ہے بلکہ ان کی جلد کو ترو تازہ رکھ کر ان کی عمر کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: