|
|
آب حیات کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسا
پانی ہوتا ہے جس کو پینے والا انسان ہمیشہ کے لیے امر ہوجاتا ہے اس کو
بڑھاپا نہیں آتا ہے اور کوئی بیماری اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ہے- |
|
اس آب حیات کی تلاش میں روز اول سے لے کر آج تک بہت سارے
کیمیادان نے اپنی پوری عمر صرف کی ہے مگر اس کا حصول حکایت اور داستانوں
میں تو ملتا ہے مگر حقیقت میں اس کی تلاش ممکن نہیں ہو سکی- لیکن اب
سائنسدانوں نے ایک ایسی چیز کی دریافت میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے
استعمال سے نہ صرف بڑھاپا دور بھاگ جائے گا بلکہ انسان صحت مند اور
بیماریوں سے محفوظ رہ سکے گا- |
|
آب حیات کی تاثیر والے مچھلی کے انڈے
|
سائنسدانوں کے مطابق سٹرجن مچھلی کے انڈے جن کو کیوئیر
کہا جاتا ہے اپنے اندر طاقت کا ایسا خزانہ رکھتے ہیں جس کے استعمال سے نہ
صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے ایسے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں
جو کہ انسان کی صحت کو مثالی بنا دیتے ہیں- |
|
یہ انڈے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں اور یورپی منڈیوں میں ان انڈوں
کی قیمت 7 ہزار ڈالر سے لے کر 12 ہزار ڈالر تک ہے جو پاکستانی روپے میں 20
لاکھ روپے فی کلو تک بنتی ہے- موتیوں کی شکل کے یہ انڈے گہرے سبز یا کالے
رنگ کے ہوتے ہیں اور بہت ہی نایاب سمجھے جاتے ہیں - |
|
|
|
استعمال کا طریقہ
|
اس کا ذائقہ مچھلی جیسا نمکین ہوتا ہے ان کو بغیر پکائے
کھایا جاتا ہے یا پھر سلاد پر ڈال کر کھایا جاتا ہے- اس کا ایک بار کا
استعمال ہی صحت کو ایسے فوائد پہنچاتا ہے جو کہ سائنسی طور پر ثابت شدہ ہے- |
|
طبی فوائد
|
ان انڈوں کے استعمال کے طبی فوائد کچھ اس طرح سے ہوتے
ہیں |
|
توانائی کا خزانہ
|
اس کے اندر طاقت کا ایک خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ صرف
اس کے ایک اونس استعمال کی صورت میں بھی 75 کیلوریز ہوتا ہے- اس کے علاوہ
اس میں منرلز اور وٹامن کی موجودگی اس کو ایک ایسے سپلمینٹ میں تبدیل کر
دیتی ہے جس کے استعمال سے جسم کو فوری طاقت حاصل ہو جاتی ہے- |
|
بڑھاپا دور بھگائے
|
ان انڈوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی اس کی
افادیت کو بہت بڑھا دیتی ہے- اس کے علاوہ ان میں کلوجن نامی ایک مادہ ہوتا
ہے جو کہ جلد کی جھریوں کو ختم کر کے ان کو جوانوں جیسا بنا دیتی ہے- |
|
|
|
یاداشت کو بہتر بنائے
|
ان انڈوں میں فیٹی ایسڈ کی موجودگی بڑھاپے میں
ہونے والی یاداشت کی کمزوری کو دور کر کے دماغی استعداد میں خاطر خواہ
اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے بڑھاپے میں اس کا استعمال صرف ظاہری طور پر ہی
نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی انسان کو جوان اور توانا بناتا ہے- |
|
دل کی طاقت کو بڑھائے |
ان انڈوں کے اندر اس بات کی صلاحیت موجود ہوتی
ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خون میں اچھے
کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ کرتے ہیں- جس کی وجہ سے دل کو صحت ملتی ہے اور
جوانوں کی طرح دل دھڑکنے لگتا ہے - |
|
بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیں
|
بڑھاپے میں کمزوری کا سبب حملہ کرنے والی
بیماریاں بھی ہوتی ہیں مگر ان انڈوں کے استعمال سے انسان کے جسم میں سلینیم
نامی ایک منرل شامل ہوجاتا ہے- جس کی وجہ سے انسان کے جسم کی قوت مدافعت
میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سےلڑنے کی طاقت ملتی ہے- |
|
ان فوائد کے بنا پر سائنسدان ان انڈوں کو حالیہ
دور کا آب حیات قرار دے رہے ہیں لیکن مہنگے ہونے کے سبب ان کا حصول صرف اس
دنیا کے ایک فی صد مردوں کے لیے ہی ممکن ہے- |