|
|
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جلد خشک اور روکھی ہونا شروع
ہوجاتی ہے۔۔۔ اور یہ اثرات صرف جلد پر ہی نہیں بلکہ ہونٹوں پر بھی واضح اور
نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔ہونٹوں کے پھٹنے کا مسئلہ صرف بڑوں میں ہی
نہیں بلکہ چھوٹے بچوں میں بھی ہوتا ہے اور کبھی کبھی تو اس حد تک پھٹ جاتے
ہیں کہ خون نکلنا شروع ہوجائے۔۔۔ جیسے ہی سردیوں کی آمد ہو تو اس مسئلہ کے
حل کے فوری اقدامات شروع کردیں۔۔۔ |
|
جب سردیاں آتی ہیں تو ہم سب کچھ ڈھکتے ہیں اپنے جسم پر
لیکن منہ زیادہ تر کھلا ہوا ہوتا ہے اور زیادہ تر ہوا کے سامنے ہوتا ہے اور
سب سے اہم یہ کہ ہونٹ کی جلد آپ کے باقی جسم کی جلد سے مختلف ہوتی
ہے۔۔ہونٹوں کی جلد کافی پتلی اور حساس ہوتی ہے۔ اور اسے کچھ زیادہ احتیاط
سے رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ہمارے ہونٹ باقی جلد کے مقابلے میں دس گنا
زیادہ جلدی خشک ہوتے ہیں ۔ |
|
بام لگائیں |
اپنے ہونٹوں کو موائسچر دیں تاکہ وہ انہیں لاک رکھے اور
پھٹنے سے روکے۔۔۔کوئی ایسا آئنٹمنٹ جس میں تیل، گلیسرین یا پٹرولیم شامل ہو
بام کی صورت میں۔۔۔یہ آپ کے ہونٹوں کے لئے جیکٹ کا کام کریں گے |
|
|
|
یہ نالگائیں |
کچھ بام ایسے ہوتے ہیں جن میں کیمفور، یوکلیپٹس اور
مینتھول شامل ہوتا ہے۔۔۔یہ وقتی طور پر تو بہت سکون دیتے ہیں لیکن اصل میں
یہ پہلے سے زیادہ خشک بھی کر دیتے ہیں۔۔۔اس لئے آپ کو اسے بار بار لگانا
پڑتا ہے۔۔۔لیکن اس سے گریز کریں |
|
سن بلاک شامل ہو |
ایسے لپ بام آتے ہیں جن میں سن بلاک شامل ہو۔۔۔چاہے موسم
سردی کا ہو لیکن سورج پھر بھی نکلتا ہے جو آپ کے ہونٹوں کو جلاتا ہے۔۔۔اس
لئے باقی جلد کی طرح ہونٹوں کو بھی ہمیشہ سن بلاک لگا کر ڈھکا کریں- |
|
پانی پئیں |
خوب سارا پانی پئیں تاکہ آپ کے جسم میں پانی کی مقدار
وافر مقدار میں ہو اور حساس ہونٹوں کے لئے بہترین رہے۔ |
|
|
|
ہونٹوں کو زبان
سے گیلا نہ کریں |
کچھ لوگ قدرتی طور پر ہونٹوں کا علاج شروع
کردیتے ہیں اور اپنی زبان سے ملتے ہیں تاکہ ہونٹ خشکی سے بچے رہیں۔۔۔لیکن
سچ تو یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کا تھوک ہونٹوں پر لگتا ہے تو ہونٹ مزید خشک
ہوجاتے ہیں۔۔بلکہ اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو ہاضمے میں مدد دیتے
ہیں اور جب یہ ہونٹوں پر لگتے ہیں تو مزید تکلیف دیتے ہیں۔ |