روزانہ دس ہزار قدم چلنے والا بیماری سے دور رہتا ہے۔۔۔گھر بیٹھی خواتین کیسے کریں یہ عمل!

image
 
سالوں سے بیماریوں کو بھگانے اور صحتمندانہ زندگی کی جانب بڑھنے کا ایک ہی راستہ دکھایا گیا جو کہ ہے چہل قدمی۔۔۔ بہت سارے افراد کے لئے یہ ممکن ہے کیونکہ وہ سارا دن کسی نا کسی طرح چلتے رہنے کا کام کرتے ہیں لیکن بہت سارے لوگوں کے لئے یہ ناممکن ہے۔۔۔
 
خاص طور پر ان خواتین کے لئے جو صرف گھر میں ہی کام کرتی ہیں اور نا تو ان کے پاس وقت ہے باہر نکنلے کا اور نا ہی اجازت۔۔۔چھوٹے سے ایک فلیٹ میں وہ کھڑے ہوکر کھانے پکاتی ہیں یا بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔۔۔
 
اوسطاً ایک انسان کو دس ہزار قدم روزانہ چلنا چاہئیں۔۔۔لیکن اگر آپ مسلسل کسی مشق کی صورت میں کریں تو یہ چار ہزار قدم بھی آپ کے جسم کی توانائی کو بحال رکھتے ہیں۔۔۔کافی عرصہ پہلے ایک خاتون لیزلی سینسون نے ایک چرچ کی بیسمینٹ میں اپنا فٹنس پروگرام شروع کیا۔۔۔
 
image
 
وہ ایک جگہ کھڑے کھڑے چلنے کا اور ساتھ کچھ چلتے چلتے ورزشوں کا طریقہ سکھاتی ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ کرواتی ہیں۔۔۔ ان کی ویڈیوز یو ٹیوب پر اور ڈی وی ڈیز کی شکل میں پوری دنیا میں مقبول ہیں۔۔۔ اس پروگرام کا نام ہے ’’لیزلی واک‘‘ ۔۔۔یہ واک نئے آنئے والوں کے لئے ایک میل، پھر دو میل اور پھر تین میل تک جاتی ہے۔۔۔
 
لیزلی خود یہ واک کرواتی ہیں اور یہ ویڈیو بیس منٹ سے چالیس منٹ کے دورانیہ کے ساتھ ہوتی ہیں۔۔۔ بچوں کو سلانے کے بعد یا پھر اسکول بھیجنے کے بعد خواتین اگر ہفتہ کے پانچ دن بھی اس کو آزمانا شروع کردیں تو ان کی پوری شخصیت میں کمال کی تبدیلی آنا شروع ہوگی۔۔۔
 
موبائل پر یہ ویڈیو لگا کر اسے کھانا پکانے کے دوران بھی کر سکتی ہیں کچن میں۔۔۔اس کے فوائد بے شمار ہیں۔۔۔دس منٹ کی واک کے دوران ہی آپ کو پسینے آنا شروع ہوں گے لیکن مزیدار بات یہ یہ کہ تھکن کا احساس نہیں ہوگا۔۔۔جسم میں موجود تیزابی اجزاء خارج ہونے شروع ہوں گے اور چہرہ فریش ہوجائے گا۔۔۔
 
یو ٹیوب پر یہ سب سے زیادہ چلنے والی ویڈیوز ہیں اور لوگوں نے اس سے نا صرف وزن کم کیا ہے بلکہ اپنی زندگی کا معمول بنا کر اس کی مدد سے خود کو خوش رکھنا سیکھ لیا ہے۔
 
image
 
کم سے کم دو ہفتہ تک آپ ایک میل والی واک کی ویڈیو دیکھیں اور اس پر عمل کریں۔۔۔ جب جسم کے تمام جوڑ کھلنے لگیں گے تو پھر آپ دو میل والی ویڈیوز پر آئیں کیونکہ اس میں کچھ کھڑے رہ کر چلتے چلتے مشقیں بھی ہوں گی جس سے آپ کا اسٹیمنا بڑھنا شروع ہوگا۔۔۔
 
اس کے دو سے تین ہفتے بعد آپ تین میل پر آئیں۔۔۔ یہ وہ وقت ہوگا جب آپ کا جسم پوری طرح سے اس کا عادی ہوجائے گا اور آپ کو واضح تبدیلیاں نظر آنی شروع ہوجائیں گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: