مجھے ریموٹ کنٹرول کار نہیں چاہیے بس خدا سے یہی دعا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ آٹھ سالہ بھائی نے خدا سے اپنی جڑواں بہن کے لیے ایسا کیا مانگ لیا کہ جس کو جان کر سب ہی جذباتی ہوگئے

image
 
ایک آدمی کے پاس خبر آئی کہ اس کے بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے تو اس نے کہا کہ اللہ کی یہی مرضی ہے اور اس کے اس کے کفن دفن کا انتظام کر دیا۔ کچھ دن کے بعد اس کو پتہ چلا کہ بیٹے کے غم میں اس کی ماں کا بھی انتقال ہو گیا جس پر اس نے ایک بار پھر اللہ کی مرضی میں راضی ہونے کا اعلان کیا اور کفن دفن کے انتظام میں لگ گیا- کچھ دن بعد اس آدمی کو خبر ملی کے اس کے بھائی کا انتقال ہو گیا یہ خبر سن کر وہ ایک دم گر گیا- دیکھنے والوں نے اس سے سوال کیا کہ بیٹے اور بیوی کے مرنے پر ایسا غم نہیں کیا اور بھائی کے مرنے پر اس دکھ کا کیا مطلب ہے-
 
اس آدمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھائي کارشتہ اس دنیا میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتا ہے جو اگر بچھڑ جائے تو دوبارہ کبھی نہیں مل سکتا جب کہ بیوی اور بیٹا تو اور بھی مل سکتے ہیں-
 
اس واقعہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس دنیا میں بہن بھائی کا رشتہ یا بھائی بھائی کا رشتہ کتنی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کے درمیان موجود محبت کتنی مضبوط ہوتی ہے اسی محبت سے جڑا ایک واقعہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے-
 
image
 
یہ واقعہ نارتھ کیرولنا کا ہے جہاں پر آٹھ سالہ ریان سفرن اپھی جڑواں بہن کے ساتھ رہتا ہے بہن بھائی کے درمیان محبت کا ایک ایسا اٹوٹ بندھن موجود ہے جو کہ کم عمری کے باوجود بہت مضبوط ہے-
 
لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ریان کی بہن ایمر کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا اور وہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں موٹی لگنے لگی- جس کی وجہ سے اس کے اسکول کے دوستوں نے اس کو مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس نے ایمر کو اس حوالے سے بہت افسردہ کر دیا-
 
بہن کی تکلیف فطری محبت کے سبب ریان کے لیے بھی دکھ کا سبب بن گئی اور وہ اس سے اس حد تک متاثر ہوا کہ اس نے کرسمس کی آمد سے قبل سانتا کلاز کے نام ایک ایسا خط لکھ ڈالا جس نے نہ صرف اس کی ماں کو اشکبار کر دیا بلکہ سوشل میڈيا پر اس خط کے سامنے آنے کے بعد جس جس نے اس خط کو پڑھا وہ بھی جذباتی ہو گیا-
 
اس خط میں ریان نے لکھا
پیارے سانتا ،
میری امی نے کہا ہے کہ میں آپ کو ان تحائف کی لسٹ بھیج دوں جو اس بار آپ کرسمس کے موقع پر خدا کے پاس سے میرے لیے لائيں گے مجھے اس بار ایک ریموٹ کنٹرول کار اور ہیلی کاپٹر چاہیے لیکن میں آپ سے یہ اب نہیں مانگتا-
 
image
 
اسکول میں بچے ایمر کو اس کے موٹے ہونے کی وجہ سے بہت تنگ کرتے ہیں یہ اچھی بات نہیں ہے اور ایمر ان بچوں کو روک بھی نہیں سکتی ہے- میں آپ کے ذریعے خدا سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں-کیا یہ ممکن ہے کہ کرسمس سے پہلے آپ گفٹ دے دیں تو میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ خدا سے کہیں کہ وہ ایمر کی سالگرہ پر آجائيں اس سے ایمر بہت خوش ہو جاۓ گی اور اس کو وہ سب چیزیں بھی دے دیں جو وہ آپ سے مانگتی ہے-
شکریہ سانتا
 
ریان کا یہ خط اس کے جذبات اور معصومیت کی ترجمانی کرتی ہے اور ان سب کے لیے بھی سبق ہے جو اپنے بچوں کی تربیت میں اس بات کا خیال نہین رکھتے ہیں کہ بچوں کو دوسرے بچوں کا مذاق اڑانے سے روکیں-
YOU MAY ALSO LIKE: