پیلے پڑتے سفید کپڑوں کو دھونے کے چند آسان طریقے جو آپ کے کپڑوں کو بالکل نئے جیسا بنا دیں

image
 
ہر وارڈروب میں ایک سفید جوڑا تو لازمی ہوتا ہے۔۔۔آفس جانے والے اور اسکول جانے والے سب کی زندگی میں بھی سفید رنگ کی قمیض لازمی ہے۔۔۔ لیکن دھلنے کے بعد کچھ دنوں میں یہ سفید رنگ پیلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔ کچھ ایسے طریقے ہیں جو سفید کپڑوں کو دھوتے وقت اگر اپنا لئے جائیں تو اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔۔۔
 
الگ دھوئیں
 سفید کپڑوں کو دھونے کے لئے کبھی بھی دوسرے کپڑوں کو ساتھ نا ملائیں۔۔۔ چاہے دوسرے کپڑے گہرے رنگ کے ہوں یا ہلکے رنگ کے۔۔۔ ان کی رنگت کچھ نا کچھ سفید رنگ چرا ہی لیتا ہے۔۔۔ اس لئے ہمیشہ سفید کپڑوں کو علیحدہ دھوئیں۔۔۔
 
ڈٹرجنٹ کم استعمال کریں
اکثر سفید کپڑوں کو دھونے کے لئے بھی بڑی مقدار میں ڈٹرجنٹ ڈالتے ہیں تاکہ وہ چمک جائیں لیکن ڈٹرجنٹ اصل میں جتنا زیادہ ڈالا جاتا ہے تو وہ میل کو جما دیتا ہے اور ساتھ ہی فیبرک سوفٹنر بھی انہیں مزید پیلا کردیتا ہے۔۔۔ اس لئے ڈٹرجنٹ کی ب ہت مناسب مقدار ڈالی جائے۔
 
image
 
نیلا عنصر شامل کریں
 اکثر نیل ڈالنے سے سفید کپڑے چمک دار ہوجاتے ہیں۔۔۔ پیلاہٹ کا دشمن ہے نیل اور وہ اسے کاٹتا ہے جس کی وجہ سے سفید کپڑے پہلے سے صاف لگتے ہیں۔
 
لیموں کا رس استعمال کریں
سفید کپڑوں کو چمکانے کے لئے آدھا کپ لیموں کا رس نیم گرم پانی میں ڈال کر پوری رات اس میں کپڑے بھگو دیں اور صبح انہیں دھولیں۔۔۔اس سے پیلاہٹ بالکل ختم ہوجاتی ہے۔۔۔ اگر لیموں نا ہو تو ایک چوتھائی کپ سرکہ لے سکتے ہیں۔۔۔
 
بوریکس کا استعمال
بوریکس ایک قدرتی طریقہ ہے کھارے پانی کو صاف کرنے کا اور پیلاہٹ کو کاٹنے کا۔۔۔ اگر کپڑوں کو بوریکس کے پانی میں بھگویا جائے یا پھر بیکنگ سوڈا میں تو بھی کپڑوں کی کھوئی ہوئی چمک واپس لائی جا سکتی ہے
 
image
 
یاد رکھئے
 سفید کپڑوں کو دھونے کے لئے واشنگ مشین کو ہر تین مہینے بعد صاف لازمی کریں تاکہ اس کے اندر کا میل سفید کپڑوں پر اپنا اثر نا دکھائے۔
 
کھارے پانی سے کپڑے نا دھوئیں۔۔۔
 
کلورین بیلچ کو سفید کپڑوں پر بہت زیادہ استعمال ناکریں ورنہ وہ اسے مزید پیلا کردیں گی
 
سفید کپڑوں کو گرم پانی سے دھویا کریں یا اس میں بھگو کر رکھا کریں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: