غصہ آئے گا اگر یہ رنگ دکھائے۔۔۔بچوں کے رویے کنٹرول کریں رنگوں کی مدد سے۔۔۔

image
 
ڈاکٹرز نے بہت تحقیق کے بعد یہ راز پایا کہ رنگ کس طرح ہمارے پورے جسم پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں اور ہمارے جذبات بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔۔۔یہ میٹابالزم اور بلڈ پریشر تک کنٹرول کر سکتے ہیں۔۔۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ چھوٹے بچے ہمیشہ ایسے رنگ پسند کرتے ہیں جو برائیٹ ہوں۔۔۔یہ اصل میں مثبت سوچ کی علامت ہے اور جہاں وہ تیز رنگ منتخب کریں تو یہ منفی سوچ کی علامت ہے۔۔۔ اگر آپ نے بچوں کے جذبات سمجھنے ہیں اور ان کی ایسی تربیت کرنی ہے جو مزاج میں نرمی اور محبت پیدا کرے تو کچھ ایسے رنگوں کو منتخب کریں جو ان کی زندگی پر اچھے اثرات ڈالیں اور کچھ ایسے رنگ ہیں جن کا کم سے کم استعمال کریں-
 
لال رنگ
لال رنگ میں ایسی طاقت ہوتی ہے جو بچوں کے دل کی دھڑکن، ان کا بلڈ پریشر اور ان کی سانسوں پر بھی اثر ڈالتا ہے۔۔۔ ان کے اندر جوش پیدا کرتا ہے اور ان کی کریئٹیویٹی کو ابھارتا ہے-ان کی بھوک بڑھاتا ہے اس لئے جب بھی کھانا کھلائیں تو لال رنگ کے کپڑے پہنانے سے بھوک زیادہ لگے گی-لیکن کچھ بچوں میں اس کے اثرات برے بھی ہوسکتے ہیں اور وہ بے چین بھی ہوتے ہیں-
 
image
 
پیلا رنگ
پیلا رنگ مثبت سوچ کی علامت ہوتا ہے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے- یہ بچوں کی سوچ پر بہت اچھا اثر ڈالتا ہہے اور انہیں بانٹنے کا ، محبت کا اور پیار کا احساس دلاتا ہے- بہت زیادہ پہنا جائے تو یہی رنگ غصے کا سبب بھی بن سکتا ہے کیونکہ اس کو زندگی میں ایک حد تک ہی شامل کیا جائے-
 
نیلا رنگ
 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ جو اچانک بہت زیادہ کھانے لگا ہے اپنی بھوک کنٹرول کر سکے تو آپ اسے نیلا رنگ پہنائیں- یہ اس کے اندر سے غصہ اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا-یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور بچے کے جسم کو گرم شعاؤں سے بچاتا ہے-
 
image
 
ہرا رنگ
اکثر مائیں یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کا بچہ کسی بھی کام میں دھیان نہیں دیتا۔۔۔وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ انہیں بار بار ایک کام کے لئے کہنا پڑتا ہے۔۔۔تو گھبرائیں نہیں ۔۔۔اس مسئلہ کا علاج ہے ہرا رنگ۔۔۔ ان کے کمرے میں اور چیزوں میں ہرے رنگ کا استعمال زیادہ کریں۔۔۔یہ ان کے ذہن کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سکون لاتا ہے۔ بچہ غور سے بات سنے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: