دل پشوری کیفے جہاں چائے کے ساتھ کچھ خاص ملتا ہے، کیفے کی محبت میں گاہکوں نے ایسا کام کر دیا جس نے بند ہوتے کاروبار کو نئی زندگی دے دی

image
 
عام طورپر فارغ وقت میں چائے پینے کے شوقین افراد کوئی نہ کوئی ایسی جگہ ضرور ڈھونڈ لیتے ہیں جہاں پر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں۔ کئی جگہوں پر گاہکوں کی دلچسپی کے لیے کچھ انڈور گیمز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور کہیں پر لوگوں کی پسند ناپسند کے مطابق ایسی تفریحات بھی مہیا کی جاتی ہیں-
 
مگر پشاور کے علاقے دل زاک روڈ پر موسیقی کے رسیا ارسلان نے ایک چھوٹا سا ایسا کیفے بنایا جس میں چائے کے ساتھ ساتھ موسیقی کے شوقین افراد شام میں آکر جمع ہوتے اور مل کر اپنے اس شوق کو لائیو پورا کرتے تھے-
 
دل پشوری نامی اس کیفے کے مالک ارسلان کا یہ کہنا تھا کہ ان کا یہ کیفے ملک بھر میں اپنی نوعیت کا واحد سیٹ اپ ہے اس وجہ سے اس کو عوام کی جانب سے بھی آغاز میں بہت پزيرائی ملی اور بہت سارے نوجوان لڑکوں کو اپنے شوق کو پورا کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم مل گیا-
 
image
 
اس کے ساتھ ساتھ موسیقی کے شوقین افراد نہ صرف ان کے کیفے میں چائے پینے آتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ لائيو میوزک سے بھی لطف اندوز ہوتے۔ لیکن کرونا وبا کے دنوں میں لاک ڈاؤن نے جہاں پوری دنیا کو متاثر کیا اس نے ان کے کیفے کے کاروبار کو بھی بری طرح متاثر کیا-
 
یہاں تک کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے سنجیدگی سے اس کاروبار کو بند کرنے کا سوچنے شروع کر دیا مگر اس موقع پر ان کے کیفے کے مستقل گاہکوں اور میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں نے ان کا بہت ساتھ دیا-
 
یہاں تک کہ انہوں نے اپنی جیب سے کیفے کے بجلی کے بل جمع کروا کر ارسلان کا حوصلہ بڑھایا اور اس کیفے کو جاری رکھنے کی ہمت بندھائی، اب کرونا وبا کے لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر سے دل پشوری کیفے پشاور میں اپنے کاروبار کو شروع کر چکا ہے-
 
اس کیفے کا مالک ارسلان اپنا ایک ذاتی میوزیکل بینڈ بھی چلاتا ہے جو بنیادی طور پر پشتو گانے ہی بناتا ہے اور اس وقت یو ٹیوب پر ان کو 17 ملین ویوز بھی مل چکے ہیں-
 
image
 
دل پشوری کیفے کے گاہکوں کی اس کیفے کے ساتھ محبت ایک مثال ہے اور اس عمل کا اظہار انہوں نے مشکل وقت میں اس کیفے کو قائم رکھ کر اور اس کے اخراجات کی ادائیگی اپنی جیب سے کر کے کی ہے جس کی نظیر دنیا بھر میں کہیں اور نہیں ملتی ہے
YOU MAY ALSO LIKE: