یہ آج تک کوئی واقعہ نہیں بھولے۔۔۔دنیا کی سب سے حیرت انگیز یادداشت رکھنے والا شخص

image
 
کچھ لوگوں کا ذہن بہت تیز ہوتا ہے اور انہیں چھوٹی عمر کی بھی کچھ باتیں یاد رہ جاتی ہیں۔۔۔وہ یادیں بھی ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں جن میں بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے تب بھی کچھ نا کچھ یادداشت سے غائب ہوجاتا ہے۔۔۔ لیکن امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں رہنے والے باب کے ساتھ ایسا نہیں۔۔۔
 
ستر سالہ باب پیٹریلا کی یادداشت اتنی تیز ہے کہ انہیں اپنی پانچ سال کی عمر سے لے کر آج تک ہونے والی اپنی ہر سالگرہ، د نیا میں ہونے والے واقعات تاریخ ، وقت اور ایک ایک لفظ کے ساتھ یاد رہتے ہیں۔۔۔
 
باب جب چھوٹے تھے تو انہیں لگتا تھا کہ یہ سب نارمل بات ہے اور سب بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہوگا لیکن ایک دن جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھے اور کسی موقع پر انہیں کسی واقعے کو یاد کرنا پڑا تو انہوں نے نا صرف تاریخ، بلکہ وہاں موجود ایک ایک چیز کے ساتھ باتوں کو یاد دلانا شروع کیا ۔۔۔باب کی یادداشت دیکھ کر ان کے دوست حیران رہ گئے اور انہوں نے پھر مختلف سوالات شروع کر دیئے۔۔۔
 
image
 
جہاں یہ بات بہترین ہے کہ یادداشت اس عمر تک بھی جادوئی صلاحیتوں کی مالک ہے وہیں اس کے کچھ نقصان بھی باب نے اٹھائے۔۔۔ باب کے والدین کی موت اور پھر اس کے بعد ان کے بھائی کا جانا۔۔ باب کو لگا کہ یہ سب کچھ انہیں اتنا یاد نا رہے لیکن ان کی یادداشت نے یہاں بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا اور یہ تکلیف دہ یادیں ان کے لئے شدید ڈپریشن کا باعث بنیں۔۔۔۔
 
باب کو دنیا بھر میں یہ بات جاننے کے بعد نا صرف شہرت ملی بلکہ ان کے فینز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔۔۔لوگ حیران تھے کہ اس عمر میں بھی کوئی اتنا پرفیکٹ کیسے ہوسکتا ہے۔۔۔ ان کو چیک بھی کیا گیا لیکن ڈاکٹرز سمجھ ہی نہیں پائے کہ ان کے دماغ میں ایسا کیا ہے جو عام دماغوں سے مختلف ہے۔۔۔
 
image
 
 باب اس بات سے خوش تو ہیں لیکن انہیں بہت مشکل ہوتی ہے کسی کو بھولنے میں، کسی بات کو بھولنے میں اور کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے اس لئے وہ ایسی تصویر ریں دیکھتے ہیں جن سے ان کی اچھی یادیں جڑی ہوں۔
YOU MAY ALSO LIKE: