ان 5 بیماریوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔۔۔۔ سردیوں کی سوغات مولی کے ناقابل یقین فوائد

image
 
زیرِ زمین اگنے والی سبزیوں میں سے ایک مولی عموماً سرد موسم کا تحفہ ہوتی ہے۔۔۔لوگ اسے سلاد کا ہی حصہ جانتے ہیں جبکہ یہ طرح طرح کے کھانوں کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔۔۔ذائقے میں تھوڑی تیز، تھوڑی میٹھی اور کچھ تیکھی بھی ہوتی ہے۔۔۔مزیدار بات یہ ہے کہ اسے کچا بھی کھاتے ہیں اور پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔۔۔لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس کے بے پناہ فوائد سے آگاہ ہیں۔۔۔ مولی کو مختلف امراض میں دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔
 
یرقان سے نجات:
مولی خون کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جگر اور معدے کے لئے دوست کی طرح ہے۔۔۔جب یرقان ہوتا ہے تو خون کے سرخ خلیات کی تباہی شروع ہوجاتی ہے۔۔۔ایسی صورتحال میں مولی کا استعمال بہت کام آتا ہے۔۔۔پیلیا میں مولی کے پتوں کا عرق اور خاص کر سیاہ مولی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔۔۔
 
برص کا علاج:
جلد کی ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج ابھی تک صحیح طرح دریافت نہیں ہو سکا۔۔۔ جسے برص کہتے ہیں اور اس بیماری میں جلد پر سفید سفید دھبے نمودار ہونے شروع ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ پھیل کر جسم کا کافی حصہ ڈھک لیتے ہیں۔۔۔کہتے ہیں کہ اس کا علاج مولی کے بیج سے کیا جاتا ہے ۔۔۔۔مولی کے بیج کو پیس کر سرکہ یا ادرک کے عرق میں ملایا جاتا ہے اور پھر ان حصوں پر لگایا جاتا ہے۔۔۔ برص کے مریضوں کو یوں بھی مولی کھلانا فائدہ مند ہے۔
 
image
 
دمہ اور کھانسی کا علاج
مولی کو ایک ایسے موسم میں پیدا کیا گیا جب موسم بدلتا ہے اور ہر کوئی سانس کی تکلیف یا کھانسی کی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے۔۔۔ یعنی بیماری کے ساتھ اس کا علاج بھی بھیج دیا جاتا ہے۔۔۔کھانسی ، نزلہ جب بڑھنے لگے تو پھیپھڑوں کو صاف کرنے کے لئے مولی کا استعمال بہت مفید ہے۔۔۔یہ سانس کے انفیکشن کو جڑ سے ختم کرتی ہے۔۔۔
 
تیز بخار کا علاج
 اکثر لوگوں کو بخار ہمیشہ تیز ہی ہوتا ہے اور ایک دم سے نیچے بھی نہیں آتا۔۔۔لیکن اگر فوری درجہ حرارت کم کرنا ہو تو مولی کا رس نکال کر اس میں حسب ضرورت کالا نمک شامل کریں اور کچھ چمچے مریض کو پلائیں۔۔۔ پندرہ منٹ میں ہی بخار اتر جاتا ہے۔۔۔
 
image
 
قبض اور بواسیر کا علاج
وہ افراد جنہیں اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے اور اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ اب بواسیر کی شکل اختیار کرچکا ہے انہیں مولی اپنی خوراک میں شمال کر لینی چاہئے۔۔۔ مولی میں دیر سے ہضم ہونے والے کاربو ہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں اور وہ دیر تک جسم کا حصہ بنا رہتا ہے۔۔۔ اس وجہ سے قبض نہیں ہوپاتا۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: