|
|
نیند نا آنا ایک ایسی بیماری ہے جو آپ کے جسم کو آہستہ
آہستہ کمزور کرتی ہے اور پھر آپ موٹاپے، بلڈ پریشر، جسم کے درد، ریڑھ کی
ہڈی کی تکلیف اور وقت سے پہلے بڑھاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔۔۔ لیکن مہنگی
مہنگی دوائیں بھی جب کام نا کریں تو یہ چند سستے ارو آسان نسخے آپ کے لئے
بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔۔۔ |
|
پودینہ کا استعمال: |
کچھ لوگوں کو کبھی کبھی نیند نا آنے کا مسئلہ ہوتا
ہے۔۔۔اس لئے وہ اکثر گھبرا جاتے ہیں اور دوائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔پھر
ان دواؤں کے عادی بن جاتے ہیں اور یہ بیماری ان کے ساتھ سائے کی طرح چمٹ
جاتی ہے۔۔۔ ان لوگوں کے لئے آسان حل ہے کہ وہ پودینہ کی چائے کا استعمال
شروع کردیں یا پھر ہاتھوں میں پودینہ مسل کر اسے سونگھیں۔۔۔ نیند جلد آجائے
گی۔۔۔ |
|
|
|
خش خاش کا استعمال |
صدیوں سے بڑے بوڑھے اپنی اس بیماری کے علاج کے لئے خش
خاش کو ہی دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔۔۔ سردیوں میں خش خاش کو باقاعدہ
ترکاری کے طور پر بنا کر روٹی یا پراٹھے سے کھاتے ہیں۔۔۔یہ ایک نشہ کا کام
کرتی ہے اور انسان کتنا ہی ہوش میں ہو اسے اونگھ آجاتی ہے۔۔۔ یہ نیند لانے
کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔۔۔ |
|
پیاز کا استعمال |
آج بھی دیہاتوں میں پیاز کو دوپہر کے کھانے میں کھلایا
جاتا ہے اور بچوں کو دوپہر کی نیند دینے کے لئے اسے شامل کیا جاتا
ہے۔۔۔پیاز میں شامل اجزاء جسم کو سکون دیتے ہیں اور انسان نیند با آسانی لے
سکتا ہے۔۔۔ |
|
|
|
سونف کا پانی |
سونف کی تاثیر نیند دینے کے لئے بہترین کام
کرتی ہے اور اگر ایک چمچہ سونف کو پانی میں جوش دے کر پی لیا جائے تو نیند
نا صرف فوراً آتی ہے بلکہ گہری بھی ہوتی ہے اور بے خوابی سے نجات ملتی ہے |