پنیر کھانے سے جسم میں کیا نمایاں تبدیلی آتی ہے؟ جانیے پنیر کے استعمال کے حیرت انگیز راز

image
 
دودھ سے بنی ہوئی اس جادوئی تخلیق پنیر میں اتنے فوائد ہیں کہ اسے بھارت میں اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ہے۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ ان کی زندگی میں بہت واضح تبدیلیاں آئیں جب انہوں نے اپنے بچوں کو اور بوڑھوں کو پنیر کھلانا معمول بنالیا۔۔۔پنیر کے بے پناہ فوائد میں سے چند یاد رکھنے والے ہیں-
 
پنیر میں وہ تمام تر اجزاء موجود ہیں جو جسم کے مسلز کو توانائی بخشتے ہیں اور اگر وہ نا بن پا رہے ہوں تو ان کی بننے میں مدد بھی کرتے ہیں-
 
بچوں اور بڑوں کو پنیر مسلسل استعمال کے بعد اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کی طاقت پر غور کرنا چاہئے کیونکہ وہ پہلے سے مضبوط ہوجاتے ہیں ۔۔۔اور ساتھ ہی کیلشیم کی وجہ سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوجاتی ہیں-
 
image
 
کچھ لوگوں کو تو پنیر کی باقاعدہ ڈائٹ کروائی جاتی ہے۔۔۔اس میں کوٹیج چیز کھلایا جاتا ہے اور اسے ملٹری ڈائٹ بھی کہتے ہیں جس میں تین دن میں ہی تین سے چار کلو وزن گر جاتا ہے اور اس کا بنیادی وجہ ہوتی ہے پنیر میں موجود وہ صلاحیت جو میٹا بالزم بہت تیز کر دیتی ہے۔
 
ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو کچھ خاص قسم کے کینسر سے لڑ رہے ہیں ان کی غذا میں پنیر شامل کیا گیا اور بہت واضح فرق نمایاں ہونے لگے۔۔۔ کینسر میں یوں بھی خوراک کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے اور کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں کھانے سے کینسر کے سیلز باقاعدہ ختم بھی ہوتے ہیں۔
 
پنیر کھانے سے یادداشت میں اضافہ رہتا ہے کیونکہ اس میں منرلز اور وائٹامنز وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں جتنی جسم اور دماغ کو ضرورت ہے۔۔۔
 
image
 
احتیاط:
وہ لوگ جو دل کے عارضے میں مبتلا ہیں یا کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت ہے اس کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں اور جن کا معدہ کمزور ہے انہیں بھی اس کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: