چاکلیٹ کے بیجوں کو کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔۔۔ چاکلیٹ کے اندر چھپے راز جو اس کے شوقین افراد کو بھی معلوم نہیں

image
 
چاکلیٹ بچوں اور بڑوں کا مقبول ترین میٹھا ہے۔۔۔محبت کے اظہار، تہوار، بچوں کے دلار اور پیار کے لئے اس کا اکثر سہارا لیا جاتا ہے ۔۔۔لیکن یہ چاکلیٹ اصل میں آج سے پانچ سو برس پہلے بنانا شروع کیا گیا۔۔۔
 
چاکلیٹ اصل میں ایک پودے کوکو کے بیجوں سے بنائی جاتی ہے۔۔۔کوکو کے بیج پودوں سے حاصل کرکے اس کا سفوف بنایا جاتا ہے اور اس میں مختلف ذائقے ڈال کر چاکلیٹ کی شکل دی جاتی ہے۔۔۔
 
کوکو کے پودے امریکہ، برازیل، میکسیکو، گھانا اور نائجیریا میں اور کبھی کبھی دوسرے ممالک میں بھی ہوتے ہیں۔۔۔اس چاکلیٹ کے بیج کے لئے میکسیکو میں صدیوں پہلے یہ عقیدہ تھا کہ ان کے دیوتا یہ بیج اپنے ساتھ جنت سے لاتے ہیں تاکہ انسانوں میں اسے پھیلا سکیں اور وہ اس کو کھا کر ذہین ہوجائیں۔۔۔
 
image
 
یہ قبائل ان بیجوں کو کرنسی کے طور پر بھی استعمال کرتے تھے اور کسی بڑے آدمی کو ، سردار کو یا بادشاہ کو ٹیکس دینے کے لئے یہ بیج ہی پیش کئے جاتے تھے۔۔۔جب اسپین نے میکسیکو کو فتح کیا تو اپنے ساتھ کوکو کا پودا بھی وہاں لے گیا اور پھر اسپین نے اس پودے سے مشروبات بنائے۔۔۔پھر اس کو مختلف اشکال میں بدلا۔۔۔ اس میں چینی ملا کر اسے چاکلیٹ کی شکل بھی دی گئی۔۔۔
 
جس چاکلیٹ میں ستر فیصد کوکو شامل ہوتا ہے اسے ڈارک چاکلیٹ کہتے ہیں اور یہ دماغ کے لئے بہترین ہے۔۔۔ اس سے وزن نہیں بڑھتا بلکہ جسم کو طاقت ملتی ہے۔۔۔
 
چاکلیٹ ان لوگوں کے لئے بھی بہترین ہے جنہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ رہتا ہے اور اس میں کچھ ایسے کیمیائی مادے موجود ہیں جو خون کے فشار کر کنٹرول میں رکھتے ہیں۔۔۔
 
یہ دل کی دھڑکنوں کو توازن میں رکھتے ہیں اور جب بھی کسی کو گھبراہٹ ہو تو وہ ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا بھی اگر کھا لے تو دل کی حالت سنبھل جاتی ہے۔۔۔
 
image
 
ڈارک چاکلیٹ کھانے والوں کے چہرے پر جھریاں بہت دیر سے آتی ہیں کیونکہ اس کی جلد کو وہ تمام بنیادی اجزاء مل جاتے ہیں جو اسے ٹائٹ رکھیں اور ڈھلکنے سے بچائیں۔۔۔
 
چینی ملی چاکلیٹ کی نسبت ڈارک چاکلیٹ میں صحت کے کئی فوائد چھپے ہیں لیکن لوگ اسے خطرناک کہہ کر اکثر اپنے گھر کے بزرگوں اور بچوں کو نہیں دیتے۔۔ لیکن اگر کوکو کی مقدار زیادہ ہو تو یہی چاکلیٹ کئی بیماریوں سے بچانے میں سب سے بہترین کردار ادا کرتی ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: