سر شرم سے جھکا دیا اور کبھی شدید تکلیف دی۔۔۔2021 میں پیش آنے والے چند ایسے واقعات جنہیں بھلانا مشکل

image
 
جاتا سال کئی ایسی یادیں دے جاتا ہے جو زندگی کا، تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں۔۔۔2021 میں بھی کچھ ایسے تلخ واقعات ہوئے جنہوں نے دل و دماغ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔۔۔یہ واقعات بھلانا نا ممکن ہیں اور ان کے اثرات نا جانے اگلے کتنے سالوں تک رہیں گے۔۔۔
 
پہلا واقعہ: مینار پاکستان ہراسگی
ٹک ٹاک نے اس ملک کی بدنامی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور ایک ایسا ہی واقعہ لاہور میں مینار پاکستان کے سامنے پیش آیا جہاں ایک ٹک ٹاکر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر وہاں کئی سو لوگوں نے اس پر حملہ کرکے اسے باقاعدہ اچھالا اور کپڑے پھاڑے۔۔۔ میڈیا اس خبر پر فوراً حرکت میں آگیا۔۔۔وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور بہت آواز اٹھائی گئی ۔۔۔ لیکن پھر حقیقت کے پردے کھلنا شروع ہوئے ارو یہ تکلیف دہ حقیقت سامنے آئی کہ اس سب میں وہ لڑکی خود بھی شامل رہی۔۔۔دنیا بھر میں ملک کی ایک ایسی تصویر دکھانا یقیناً باعث شرم تھا۔۔۔اقرار الحسن جو اینکر ہیں اس واقعہ میں لڑکی کے ساتھ تھے لیکن بعد میں جب حقائق سامنے آئے تو باقاعدہ معافی مانگی۔۔۔
image
 
دوسرا واقعہ: نور مقدم قتل
ایک با اثر گھرانے کی بیٹی کی جان دوسرے با اثر گھرانے کے بیٹے نے لے لی۔۔۔ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا شدید تکلیف دہ اور دل و دماغ کو سن کردینے والا ہے۔۔۔نور مقدم ایک پڑھی لکھی لڑکی تھی اور ظاہر جعفر بھی کافی تعلیم یافتہ رہا۔۔۔ دونوں کی دوستی تھی اور خاندان بھی آپس میں دوست تھے۔۔۔ لیکن ظاہر جعفر کس طرح کے نشے کرنے لگا تھا اور کس طرح وہ جنونی ہو چکا تھا اس سے بہت سارے لوگ انجان تھے۔۔۔ سال کے اس بد ترین واقعے میں ظاہر جعفر نے پوری رات نور مقدم کو اذیت دی اور دوسرے دن باقاعدہ اس کو زبح کر دیا اور اس کے سر کے ساتھ فٹبال کھیلی۔۔۔اس کیس پر بہت آواز اٹھی لیکن ابھی تک یہ کیس حل نہیں ہوا۔۔۔
image
 
تیسرا واقعہ: سیالکوٹ کیس
سال کا ایک اور رونگٹے کھڑے کردینے والا کیس پریانتھا کمار کا ہے۔۔ سری لنکا سے روزگار کی غرض سے آیا پریانتھا بہت محنت سے اپنے بچوں کے لئے روزی کما رہا تھا۔۔۔ سیالکوٹ میں وہ کن بھیڑیوں کے درمیان کام کر رہا تھا اسے یہ بالکل اندازہ نہیں تھا۔۔۔یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس نے پوری دنیا میں پاکستان کو ایک سوال بنا دیا۔۔۔ سیالکوٹ نے اس شخص پر توہین اسلام کا فتوی خود ہی لگا کر اسے مار کر زندہ جلادیا۔۔۔پریانتھا کے جسم کی خاک جب اس کے ملک پہنچی تو ماں اور بچوں کو سنبھالنا مشکل ہوگیا تھا
image
YOU MAY ALSO LIKE: