قمیض کے آستین کب فولڈ کریں یا ٹی شرٹ کا ڈیزائن کیسا ہونا چاہیے کچھ ایسے راز جن کو جان کر آپ بھی اسمارٹ اور خوبصورت نظر آسکتے ہیں

image
 
مرد یہ دعویٰ کرتے تو نظر آتے ہیں کہ ان کا لباس تو بہت سادہ ہوتا ہے اور ان کو عورتوں کی طرح فیشن کی فکر نہیں ہوتی ہے- لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف ہوتی ہے مردوں کے لباس اور فیشن میں کچھ ایسی باریکیاں ہوتی ہیں جن کو اپنا کر وہ خود کو نہ صرف اسمارٹ ثابت کر سکتے ہیں بلکہ خوش لباس ہونے کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں-
 
خوش لباس اور اسمارٹ بنانے والے طریقے
مرد عورتوں کی طرح اپنے لباس پر ستارے اور موتیوں کا کام تو نہیں کروا سکتے لیکن درست انداز میں لباس پہن کر ایسا تاثر ضرور پیدا کر سکتے ہیں جو کہ دیر پا ہوتا ہے-
 
اگر ہاتھ پر گھڑی پہنی ہو تو
اکثر مرد کلائی پر گھڑی پہننے کی عادت رکھتے ہیں ایسے افراد کو چاہیے کہ اس صورت میں قمیض کے بازو نفاست سے فولڈ کر لیا کریں- اس سے ایک جانب تو گھڑی نظر آئے گی اور دوسری جانب گھڑی کے ساتھ پورے بازو پہننے سے قمیض کی کف پر ہونے والا ابھار خوبصورت تاثر نہیں دیتا ہے-
 
image
 
ڈيزائن والی ٹی شرٹ سے بچیں
ٹی شرٹ پہننا آسانی کے سبب اکثر مرد حضرات کو بہت پسند ہوتی ہے اور کچھ نوجوان تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے کھلنڈرے پن کے سبب نت نئے ڈیزائن کی ٹی شرٹ پہنتے ہیں- مگر اس حوالے سے یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ جیسا کہ اب سردی کا موسم ہے اور اس موسم میں لازمی جیکٹ پہنی جاتی ہے تو اس کے نیچے ڈيزائن والی شرٹ بہت بری لگتی ہے اس وجہ سے بغیر ڈیزائن والی ٹی شرٹ کا استعمال کرنا چاہیے- اس سے ایک جانب تو فیشن کے آوٹ ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ہے دوسرا یہ شخصیت پر ایک بہتر تاثر ڈالتی ہے-
 
ٹی شرٹ کی سلیوز
ٹی شرٹ اپ کو اسمارٹ بنانے کا ایک اہم لباس ہے ۔ اس کو پہنتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کے بازو کہنیوں تک نہیں ہونے چاہئیں- اس سے ایک ڈھیلا ڈھالا تاثر ابھرتا ہے جو کہ شخصیت پر مثبت اثر نہیں ڈالتا ہے اس کے بجائے ٹی شرٹ کے بازو چھوٹے ہونے سے اسمارٹنس میں اضافہ ہوتا ہے-
 
بیٹھتے ہوئے کوٹ کے بٹن
ڈریس کوٹ کو پہنتے ہوئے اگر آپ خود کو خوش لباس ثابت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس حوالے سے احتیاط کرنی ہو گی کہ اس کا تیسرا بٹن بند نہیں کرنا ہے- اور اس کے علاوہ جب آپ بیٹھنے لگیں تو اس کوٹ کے باقی بٹن بھی کھول دیں تاہم دوبارہ کھڑے ہونے پر اوپر والے دو بٹن بند کر دیں-
 
image
 
تیرہ سال سے بڑی عمر کے مرد شرٹ اندر کریں
مرد پینٹ کے ساتھ مختلف قسم کی شرٹ پہنتے رہتے ہیں اور کبھی شرٹ باہر رکھتے ہیں اور کبھی پینٹ کے اندر کر لیتے ہیں تو اس حوالے سے ماہر فیشن ڈیزائنر کا یہ ماننا ہے کہ مردوں کو تیرہ سال کی عمر کے بعد شرٹ کو پینٹ کے اندر نہیں کرنا چاہیے-
 
امید ہے ان تمام باتوں پر عمل کر کے آپ خوش لباس ہونے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: