بچی کی پیدائش کے وقت ہی اس کی موت ہوگئی اور پھر۔۔۔اپنے اندر کے غموں کو چھپانا بھی ایک فن ہے

image
 
کہتے ہیں کہ انسان اس وقت اپنی عمر سے بڑا ہوجاتا ہے جب اسے اپنے اندر کی دنیا کو چھپانے کا فن آجاتا ہے۔۔ہمارے اردگرد ایسے کئی چہرے ہیں جو بظاہر دنیا کی رنگینیوں میں گم نظر آتے ہیں اور ان کے چہرے پر کسی بھی پریشانی کا کوئی سایہ نہیں ہوتا لیکن در حقیقت وہ یہ جان چکے ہوتے ہیں کہ ایک ایسی دنیا ہے جو ان کے اندر بستی ہے اور اس میں ہر کسی کا داخلہ ممکن نہیں۔۔۔
 
مشہور ہالی وڈ اسٹار کینو ریوز نے فلم میٹرکس کے علاوہ درجنوں فلموں سے شہرت اور کامیابی کے ریکارڈ توڑے۔۔۔ ان کی کامیابی اور شہرت کا یہ عالم ہے کہ لوگ ان کو اپنی اصلی زندگی کا بھی ہیرو ہی سمجھتے ہیں۔۔۔
 
لیکن بہت کم لوگ ہیں جو اس کامیاب ترین انسان کی زندگی کی سچائیوں سے واقف ہیں۔۔۔کینو ایک ایسا ستارہ ہے جنہوں نے بچپن میں ہی بہت بڑ بڑے دکھ دیکھے اور تکلیفیں برداشت کیں۔۔۔وہ جب تین سال کے تھے تو والدین میں علیحدگی ہوگئی۔۔۔ ان کی والدہ نے تین اور جگہ شادیاں کیں اور ہر بار شہر یا ملک بدل جاتا تھا۔۔۔
 
image
 
ان کے ساتھ تین سوتیلے باپ رہے اور یہ سب آسان نہیں تھا۔۔۔کینو نے ڈسلیکسیا کا بھی سامنا کیا اور انہیں پڑھائی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔۔۔وہ بچپن سے ہی ایک خواب دیکھتے تھے کہ ہاکی کھیلوں گا لیکن جب بڑے ہوئے تو ایک کار کے حادثے نے ان کے اس خواب کو چکنا چور کردیا۔۔۔
 
یہی نہیں بلکہ ان کی زندگی کا ہمسفر ان کی بیوی ایک کار حادثے میں ان سے بچھڑ گئیں۔۔۔ ان کی بیٹی کا انتقال پیدائش کے وقت ہوگیا۔۔۔۔۔۔کینو کا سب سے بہترین دوست دنیا سے چلا گیا۔۔۔بہن کینسر سے جنگ لڑ رہی ہے۔۔۔
 
لیکن کیا کوئی اندازہ بھی کر سکتا ہے کہ یہ عظیم اداکار نا تو مہنگی مہنگی گاڑیاں رکھتا ہے اور نا ہی کوئی بڑا گھر ہے اس کے پاس۔۔۔یہ ایک عام سے اپارٹمینٹ میں رہتا ہے اور سڑکوں پر ایسے ہی گھومتا ہے جیسے کوئی عام شہری۔لیکن کوئی ان کے دل کے اندر نہیں جھانک سکتا کیونکہ وہ اس دنیا میں کسی کو نہیں آنے دیتے۔۔۔
 
image
 
ایک تحقیق کے مطابق جو اپنے دل کا حال کہہ دیتے ہیں وہ ان لوگوں کی نسبت کم بیمار ہوتے ہیں جو دل میں اپنے غم چھپاتے ہیں لیکن یہ ایک ایسا فن ہے جو بہت کم لوگوں کو آتا ہے ۔۔۔اس میں کچھ باتیں ذہن نشین کرنی ہوتی ہے۔۔۔
آپ کے سب سے اچھے دوست خود آپ ہی ہیں
لوگ دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن آپ خود کو دھوکہ ن ہیں دے سکتے
دنیا کے پاس آپ کو جاننے کے بعد ایک ہتھیار آجاتا ہے آپ کو نشانہ بنانے کے لئے
آپ کے مسائل کا حل سب سے پہلے آپ کے پاس ہی موجود ہے۔۔۔
لیکن وہ لوگ جو خو د اپنے مسائل حل نا کر پائیں انہیں ضڑور کسی کی مدد لینی چاہئے
YOU MAY ALSO LIKE: