میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔۔۔شوبز کے 3 ستارے انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیا کام کر رہے تھے

image
 
زندگی میں انسان کچھ نا کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو اس کے دل میں بستا ہے لیکن اسے موقع نہیں ملتا اپنا وہ چھپا ہوا ٹیلنٹ، وہ چھپی ہوئی خواہش دکھانے کا۔۔۔۔لیکن جیسے ہی یہ موقع ہاتھ آتا ہے تو پھر کچھ سجھائی نہیں دیتا اور انسان فوراً اسے منتخب کر لیتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں آنے سے پہلے دوسری نوکریاں کیں اور پھر شوبز کو اپنی منزل چنا۔۔۔
 
 وہاج علی
اداکار وہاج انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔۔۔ان کا انداز ہمیشہ سے ہی ہیرو والا تھا۔۔۔ اپنے کپڑوں، اپنی لک کا وہ ہمیشہ بہت خیال رکھتے تھے۔۔۔انڈسٹری میں اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے تک وہ سماء ٹی وی میں ہی پروڈکشن سے وابستہ تھے اور پروڈکشن کے سارے کام سنبھالتے تھے۔۔۔سماء کی ٹرانسمیشنز ہوں یا ریما خان کا شو۔۔۔ان سب کے پیچھے کام کرنے والوں کی فہرست میں ایک نام وہاج کا بھی ہوتا تھا۔۔۔لیکن ساتھ کام کرنے والے بھی وہاج کو یہی کہتے کہ تم ہیرو بنو گے۔۔۔ اور یوں وہاج نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ ہی دیا۔۔۔
image
 
زاہد احمد
 اداکار زاہد احمد آج کل صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی اداکاری کو نا صرف مانا جاتا ہے بلکہ کامیاب ڈراموں کی پہچان بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ زاہد نے ایک بہت مشکل سفر طے کیا۔۔۔ وہ ہمیشہ سے آرٹس سے دلچسپی تو رکھتے تھے لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ ضروریات زندگی کے لئے کیا زیادہ ضروری ہے۔۔۔خواب یا پھر پیسہ۔۔۔ اس وقت تو دونوں ہی مشکل ہو چکے تھے۔۔۔وہ ایک کال سینٹر میں ملازمت کیا کرتے تھے اور ڈیوٹی کے دوران بھی اکثر دوسری نوکری کی تلاش میں ہی رہتے تھے۔
image
 
ہمایوں سعید
 ہمایوں سعید اپنے گھر کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔۔۔جب وہ بڑے ہوئے تو ملازمت کا دباؤ گھر کی طرف سے اور اردگرد کی طرف سے ان پر پڑنے لگا۔۔۔ دوستوں کی مدد سے ہی انہیں ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت مل گئی۔۔۔انہوں نے وہاں بھی اپنا لوہا منوایا۔۔۔ اتنی محنت کی کہ خود اس کمپنی کے مینیجر ہی بن گئے۔۔۔ ہمایوں سعید جس فیکٹری میں کام کرتے تھے وہاں کے مالکان بھی ان کے کام کو مانتے تھے۔۔لیکن ہمایوں ہمیشہ سے ہی شوبز میں آنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے ایک دوست سے کہا جو رؤف لالہ کے بھانجے تھے کہ مجھے انڈسٹری میں آنا ہے۔۔۔یوں فیکٹری کی ملازمت سے ایک نیا سفر شروع ہوا جس کا نام تھا شوبز-
image
YOU MAY ALSO LIKE: