اس پتھر کو سیاستدان اور کھلاڑی پہنتے ہیں۔۔۔ جانیے پتھروں کے بارے میں عام تاثر کیا ہے؟

image
 
قسمت بدلنا یا زندگی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف اور صرف ﷲ کے حکم سے ہی ممکن ہے۔۔۔ایسے کئی علم ہیں جنہیں صدیوں سے مانا جاتا ہے اور ماہرین اپنے حساب سے اس پر اپنے دعوؤں کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔۔۔انہی میں سے ایک ہے پتھروں کا علم ۔۔۔یعنی کونسا نگینہ موافق ہے اور کونسا غیر موافق۔۔۔ صدیوں سے یہ مانا کچھ پتھر ہماری زندگی میں مثبت شعاؤں کو یا منفی شعاؤں کو لانے میں شامل رہے ہیں۔۔۔ ایسے کئی لوگ ہیں جو آج بھی اپنی انگھوٹی یا اپنے گلے کے ہار میں اپنی قسمت کے مطابق پتھر پہنتے ہیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ پتھر انہیں راس بھی آجائے۔۔۔ ایک بار اگر راس آجائے تو ماہرین کا ماننا ہے کہ قسمت کی بازی پلٹتی ضرور ہے۔۔۔
 
نیلم
نیلم ایک بہت ہی اعلیٰ درجے کا پتھر ہے۔۔۔کہتے ہیں کہ اگر یہ موافق آجائے تو لمحوں میں فقیر سے شہنشاہ بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔اس کو اس وقت بھی پہنا جاتا ہے جب آپ پر جادو ٹونہ یا کسی بھی قسم کے اثرات کا شک ہو۔۔۔نیلم کی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ محبت کا پتھر مانا جاتا ہے۔۔۔نیلم کو نیلم اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ زیادہ تر نیلے رنگ میں ہوتا ہے، ویسے پیلے اور دیگر رنگوں میں بھی ہوتا ہے لیکن سرخ رنگ میں نہیں ہوتا۔۔۔انگریزی زبان میں اس کے معنی طاقت کے ہیں۔۔نیلم ستارہ زحل کا نگ ہے اور ستارہ زحل محنت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔۔۔جو لوگ محنت کرتے ہیں اور انہیں پھل نہیں ملتا ان کے لئے یہ پتھر بہت مناسب سمجھا جاتا ہے۔
image
 
اوپل کا پتھر
اوپل ایک انتہائی قیمتی پتھر کا نام ہے۔۔۔یہ ایک دودھیا پتھر ہوتا ہے اور آج سے چار سو سال پہلے دریافت ہوا۔۔۔قدیم یونانی تو اسے درویشوں کا پتھر مانتے ہیں اور ہیرے سے بھی زیادہ قیمتی تصور کرتے ہیں۔۔۔ زندگی، کاروبار اور جنگ میں کامیابی کے لئے اسے پہنا جاتا ہے۔۔۔ شیکسپئیر نے اسے جواہرات کی ملکہ قرار دیا۔۔۔اس پتھر کو اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد کے لئے موزوں قرار دیا گیا۔۔۔اور برج زہرہ کے لئے بھی اسے قسمت کا پتھر کہا جاتا ہے۔۔۔ازدواجی زندگی میں مسائل کے دوچار افراد یا بار بار ناکامیوں کا سامنا کرنے والے افراد تو اس کا استعمال اپنی زندگی میں رکھتے ہی ہیں۔۔۔لیکن اگر یہ کسی کو راس نا آئے تو بادشاہ بھی خاک نشین ہوجاتے ہیں۔۔۔ اس پتھر کو عموماً سیاستدان اور کھلاڑی پہنتے ہیں کیونکہ یہ محاذ پر کامیاب کرنے کے علاوہ دماغی طاقت بھی دیتا ہے۔۔۔ اسے درویشوں کا پتھر مانا جاتا ہے جو دور اندیشی کی صلاحیت دیتا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: