ناخن بڑھانا صحت کے لیے خطرناک مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ناخن نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟

image
 
کہیں کھجلی ہو تو ناخن سے کھجانے میں خاص لطف آتا ہے اسی طرح کسی بھی چیز کو کھرچنے کے لیے اور پکڑنے کے لیے بھی ناخن بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں- لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا کہ اگر اس کے ہاتھوں کی انگلیوں میں نہ ہوتیں تو وہ کیا کرتا- اس حوالے سے ماہرین کی جدید ترین تحقیق نے کچھ نئے انکشاف کیے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-اگر ہاتھ کی انگلیوں میں ناخن نہ ہوتے تو انسان کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
بہت سارے نزاکت والے کام نہیں کر سکتے
انسان کے ہاتھوں کے پنجے مختلف چیزوں کو پکڑنے ، کسی چیز کو کھودنے یا کسی چیز کو تھام کر چلنے میں مدد دیتے ہیں مگر ناخن کی موجودگی کے سبب باریکی کے بہت سارے کام ممکن ہو سکتے ہیں- مثال کے طور پر سوئی میں دھاگہ ڈالنا یا کتاب کے ورق پلٹنے جیسے کام ممکن نہ ہو سکتے یا پھر بہت دشوار ہو جاتے- ہم بڑی چیزوں کو پنجوں سے اور چھوٹی چیزوں کو ناخنوں سے تھام سکتے ہیں-
image
 
بار بار بیمار ہوتے
یہ ہمارے ناخن ہی ہیں جو کہ کسی بھی چیز کو کھاتے وقت یا کسی سطح کو چھوتے وقت جراثیم اور وائرس سے بچا لیتے ہیں- مگر اگر ناخن نہ ہوتے تو جراثیم فوراً ہمارے جسم میں داخل ہو جاتے اور اس سبب ہمیں بیمار کرنے کا سبب بن سکتے ہیں-
image
 
بیماریوں کی علامات ظاہر کرتے ہیں
ہمارے ناخن ہمارے جسم کی اندرونی حالات کو ظاہر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں اگر ناخن نہ ہوتے تو خون کی کمی یا کیلشیم کی کمی جیسی بیماریوں کی علامات ظاہر نہیں ہو سکتیں- جس کی وجہ سے انسان کو بہت ساری بیماریوں کا علم بھی نہیں ہو سکا-
image
 
زیادہ چوٹیں لگ سکتی ہیں
ناخن انسان کے پنچوں کے نرم حصوں کو تحفظ فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں اگر ناخن نہ ہوتے تو اس کی وجہ سے بار بار مختلف جگہوں سے ٹکراؤ کے نتیجے میں چوٹیں لگنے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے خطرناک چوٹیں بھی لگ سکتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: