میں روزانہ مسجد کے ٹوائلٹ کی صفائی کرتا ہوں، ماہانہ کروڑوں کمانے والے اسٹار فٹ بالر ایسا کیوں کرتے ہیں جان کر آپ بھی تعریف پر مجبور ہو جائيں، ویڈیو وائرل

image
 
اگر کسی شخص کی ہفتہ وار تنخواہ ایک لاکھ یورو جو پاکستانی روپے میں تقریباً دو کروڑ روپے بنتی ہے ہو تو اس فرد کی زندگی کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کتنی پر تعیش زندگی گزار رہا ہوگا-
 
دولت مندی کے نشے میں انسان کے اندر ایک غرور قدرتی طور پر پیدا ہو جاتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اگر وہ ماضی میں غریب تھا یا کوئی کم درجے کا کام کرتا بھی تھا تو اس کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے-
 
مگر یہ اصول سینیگال سے تعلق رکھنے والے سادیو مانی نامی اسٹار فٹ بالر پر پورا نہیں اترتا جو کہ اس وقت مشہور برطانوی فٹ بال کلب لیور پول کے اہم ترین رکن ہیں ۔ فٹ بال کے میدان کے بہترین ترین کھلاڑی ہونے کے سبب ان کا انتخاب لیور پول نے اتنے خطیر معاوضے کے عوض کیا-
 
 
ان کے پاس فٹ بال گراؤنڈ میں تیز ترین ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی ہے 26 سال کی عمر میں ان کے کھیل کے متوالے ان سے بہت محبت کرتے ہیں فٹ بال کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں ان کی شہرت ایک اور وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے-
 
گزشتہ دنوں لیور پول کی مسجد کے ٹوائلٹ کی صفائی کرنے والے شخص کی ویڈيو بہت وائرل ہوئی یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ سادیو مانی تھے جو باقاعدگی سے لیور پول کے لیے کھیلنے کے ساتھ ساتھ اس کلب کی مسجد کے واش روم کی صفائی بھی باقاعدگی سے کرتے ہیں-
 
سادیو مانی کا تعلق ایک انتہائی غریب مسلمان گھرانے سے ہے وہ سینیگال کے شہر بامبالی سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کی مسجد میں ان کے والد بطور پیش امام اپنے فرائض انجام دیتے تھے- اس وجہ سے سادیو مانی بھی ایک باعمل مسلمان ہیں اور مسجد سے ان کا تعلق ان کے بہت بچپن سے ہی جڑ گیا تھا-
 
image
 
یہاں تک کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے آبائی شہر ہی میں ایک بڑی مسجد اور مدرسے کی تعمیر کے لیے خطیر رقم عطیہ کی تھی اور اب ان کی اس ویڈيو نے ان کی محبت مسلمانوں کے دلوں میں اور بھی بڑھا دی ہے-
 
سادیو مانی جیسے لوگ جو اپنی دنیاوی دولت پر فخر کرنے کے بجائے اپنی آخرت کی کامیابی کی فکر کرتے ہیں ایک مثال ہیں اللہ ان کی توفیقات میں اضافہ کرے-
YOU MAY ALSO LIKE: