بڑے کینو میں چھوٹا کینو فری، وہ 7 تصاویر جنہوں نے دنیا بھر میں لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی اور وائرل ہوگئیں

image
 
بچپن میں ٹافیاں تو سب ہی نے خریدی ہوں گی ریپر کھولنے کے بعد ایک کے بجائے دو ٹافیاں اگر مل جائیں تو بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے- اس کو بونس کہتے ہیں اور بعض لوگ اس کو ایک ٹکٹ میں دو مزے بھی کہتے ہیں- کچھ ایکسٹرا مل جانے کی خوشی ایسی ہوتی ہے کہ انسان بے ساختہ دوسروں کو بتانے کے لیے چلا اٹھتا ہے۔ کچھ افراد اپنی اس خوشی کی تصویر لے کر اس کو یادگار بنا لیتے ہیں ایسی ہی دوہری خوشی کے کچھ پل آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے امید ہے کہ آپ کو پسند آئیں گے-
 
کینو کے اندر ملا ایک کینو ایکسٹرا
کھانے کے لیے کینو کو چھیلیں اور اس میں سے ایک اور چھوٹا چھلا ہوا کینو مل جائے تو حیرت کے ساتھ ساتھ قدرت کے کمالات پر یقین ہوجاتا ہے اس کی تصویر سب کے ساتھ شئير کرنا تو بنتا ہے-
image
 
بڑی دادی اور چھوٹی دادی ساتھ ساتھ
راہ چلتے کچھ مناظر انسان کو اس طرح اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں کہ انسان بے ساختہ تصویر کھنچنے پر مجبور ہو جاتا ہے-
image
 
کتا تو کتا کتے کا کان بھی کتا
اس کتے کے کان کو دیکھیں اس کا رنگ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہ ایک اور اس کا ہم شکل اس کے سر پر سوار ہے-
image
 
سیب کے اوپر ایک اور سیب
اس سرخ سیب پر ایسے سبز رنگ کے قدرتی نشان ہیں جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک سیب پر ایک اور سیب موجود ہے-
image
 
لوہے اور پانی کا جنگلا کیا کبھی کسی نے دیکھا ہے
سردی کی شدت نے لوہے کے جنگلے کے ساتھ برف کا ایک جنگلا بھی اس مہارت سے بنایا کہ انسان بے ساختہ قدرت کی اس کاریگر ی کو سراہنے پر مجبور ہو جاتا ہے-
image
 
بڑی گاڑی میں سے چھوٹی گاڑی نکل آئے تو خوشی تو ہو گی ہی نا
ایک گاڑی خریدنے پرآپ گھر لائیں اور اس میں ایک چھوٹی گاڑی بھی موجود ہو تو تصویر لے کر اس خوشی کو دوسروں کے ساتھ شئير کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے-
image
 
برگر میں چھپے بہت سارے برگر
اس برگر کو بنانے والے کے ذہن میں کیا تھا اللہ ہی جانے
image
 
ان تصویروں کو دیکھ کر آپ کو کیسا محسوس ہوا ہمیں ضرور بتائيے گا
YOU MAY ALSO LIKE: