مجھے میری ہی بنائی ہوئی کمپنی سے نکال دیا گیا۔۔۔ناکامی سے کامیابی تک پہنچنے والے افراد کی حیرت انگیز کہانیاں

image
 
کہتے ہیں کہ زندگی میں بہت کچھ آپ کو آزمانے کے لئے ہوتا ہے اور کچھ برا نا ہو تو آپ کو اچھے کی سمجھ ہی نہیں آتی۔۔۔کبھی کبھی ناکامیاں ہی آپ کو کامیابی کے کنارے پر لے جانے کے لئے آتی ہیں۔۔۔
 
اسٹیو جاب کی کہانی
دو لوگوں نے اپنے گیراج میں ایپل کی صورت میں تبدیلی لانے کی کوشش شروع کی۔۔۔ ان دو لوگوں کے پاس کچھ نہیں تھا سوائے دماغ اور حوصلے کے۔۔۔ ایک گیراج سے شروع ہونے والا یہ آغاز ایک ایسی کمپنی بن گیا جہاں بیک وقت چار ہزار لوگ کام کرنے لگے ارو یہ دو بلین کی کمپنی بن گئی۔۔۔ دنیا بھر میں ایپل کو ایک ایسی حیثیت حاصل ہوگئی کہ لوگ اس کو بہت اونچے اسٹینڈرڈ پر ہی مانتے۔۔۔
 
image
 
لیکن کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ جس کمپنی کا آغاز ہی اسٹیو جاب نے کیا تھا وہ وہیں سے نکال دیئے گئے۔۔۔انہیں اپنی ہی کمپنی سے فائر کردیا گیا اور یہ ناکامی ان کو ایک ایسے کنارے پر لے گئی جہاں سے انہیں فیصلہ لینا تھا۔۔۔کہ کیا یہ سفر ہیں تمام کردیں یا ایک نئی منزل کو کھوجنے نکل جائیں۔۔۔
 
اس ناکامی نے اسٹیو جاب کو نہیں توڑا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ایک نئی تگ و دو میں لگ گئے۔۔۔ اور پھر انہوں نے Next اور Pixar پر کام کیا اور ایک بار پھر دنیا بھر میں چھا گئے۔۔۔ان کی اس کامیابی نے انہیں ایک بار پھر ایپل کمپنی میں سی ای او کی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔۔۔نوکری جانے کے باوجود بھی انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ اب کیا ہوگا۔۔۔انہیں خود پر یقین تھا جس نے انہیں ہارنے نہیں دیا۔۔۔
 
image
 
والٹ ڈزنی کی کہانی
بہت چھوٹی عمر سے ہی ہر جگہ سے ناکامیاں سمیٹتا ایک بچہ تھا۔۔۔وہ بہت چھوٹا تھا کہ اس کو تعلیم میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے اسکول سے ہی نکال دیا گیا۔۔۔جب آرمی میں جانے کی کوشش کی تو وہاں بھی ناکامی کا منہ دیکھا اور یہ کوشش بھی کام نا آئی۔۔۔آغاز میں ایک کام شروع کیا جس کا نام تھا Laugh o Gram studios ۔۔لیکن بد قسمتی دیکھئے کہ یہ پراجیکٹ نا صرف بینک کرپٹ ہو گیا بلکہ اس کو اس لئے بند کیا گیا کیونکہ ایک کامیاب بزنس نہیں شروع ہوپایا۔۔۔
 
image
 
والٹ نے سوچا کہ وہ ایک اخبار میں نوکری کرلے۔۔۔مسوری نیوز پیپر میں نوکری ہوئی لیکن سن کر سب کو ہنسی آئے گی کہ انہیں یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ وہ بالکل بھی ذہین نہیں اور نا ہی انوکھا سوچتے ہیں۔۔۔
 
آج اسی ناکام بچے کا نام ڈزنی اسٹوڈیوز کی پہچان ہے۔۔۔ اسی والٹ ڈزنی نے بچوں کو ایک ایسا بچپن دیا ہے جو ساری زندگی کے لئے ان کے ذہنوں پر نقش رہے گا۔۔۔بچوں کو خواب دیئے، تفریح دی، آئیڈیاز دئے۔۔۔کامیابی کی پہچان بن گیا ناکامیوں کو ہراتا والٹ ڈزنی۔
YOU MAY ALSO LIKE: