|
|
زنگر برگر یا چکن برگر یا انڈے والا برگر یہ سارے نام
ایسے ہیں جو کہ انسان کے منہ میں پانی لا سکتے ہیں۔ برگر کھانا نہ تو عادت
ہے اور نہ ہی ضرورت بلکہ اس کو کھانے والے وہ شوقین لوگ ہوتے ہیں جو برگر
کو کسی بھی جگہ پر دیکھ کر ٹھٹھک جاتے ہیں اور بے ساختہ ان کے قدم اس طرف
بڑھنے لگتے ہیں- ایسے ہی کچھ شوقین افراد کے لیے آج ہم دنیا بھر کے کچھ خاص
برگر لائے ہیں جن کے بارے میں جان کر شوقین افراد خود فیصلہ کریں کہ وہ ان
میں سے کون سے برگر کھانا پسند کریں گے- |
|
جاپان کا کالا برگر
|
اس برگر کو دیکھ کر اگر آپ کے دل میں کہیں سے بھی یہ
خیال آرہا ہے کہ یہ جلا ہوا ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ اس برگر میں بیف
کے دو پیٹیز ہیں چیز ہے پیاز ہے اور ساسز ہیں- تاہم اس کے بن کو کالے رنگ
سے ڈائی کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اوپر سے اس بن کا رنگ کالا ہوتا ہے
اور یہ جاپان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے-اب یہ تو جاپان والے ہی جانیں
کہ بن کو کالا کرنے میں کیا حکمت ہے- |
|
|
فلپائن کے میک رائس برگر
|
یہ برگر بھی اندر سے عام برگر کی طرح ہی ہیں اس میں ایک
بیف اور ایک چکن کا پیٹیز موجود ہوتا ہے جب کہ باقی ساسز وغیرہ بھی عام ہی
ہیں- مگر اس برگر کی خاص بات اس کے بن کا چاول سا بنا ہونا ہے جو کہ بریڈ
کے سلائس کی طرح ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی اس کی لذت میں بہت اضافے کا
سبب بن جاتی ہے- |
|
|
جاپان کا فرائیڈ فروگ
برگر |
جاپان کے لوگ کافی حد تک کھانے پینے کے معاملے میں
انفرادیت کے قائل ہوتے ہیں جس کا مظاہرہ ان کے کھانے پینے کی ڈشز سے ہوتا
ہے- جاپان کے اوبی یوکاہاما میوزيم میں موجود اسی سیٹر ریسٹورنٹ میں یہ خاص
برگر موجود ہیں جن کا بن کالے رنگ کا ہوتا ہے اور جس میں فرائیڈ چکن کی جگہ
پر ثابت فرائیڈ مینڈک موجود ہوتا ہے- |
|
|
سرخ چکن برگر |
سرخ رنگ جذبات کو ابھارنے والا رنگ قرار دیا جاتا ہے ہمارے گھروں میں عام
طور پر دسترخوان سرخ رنگ کے منتخب کیے جاتے ہیں- لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ
یہ رنگ بھوک میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے مگر اگر کوئی آپ کے ہاتھ میں سرخ
رنگ کا برگر لا کر دے تو آپ چند لمحوں کے لیے حیران رہ جائيں گے کہ برگر
اصلی ہے یا نقلی- جاپان کے اندر برگر کے حوالے سے یہ تجربہ کیا گیا ہے جس
میں برگر کے بن کو ڈائی کر کے سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ
بن کے رنگ کو تبدیل کرنے کے لیے غذائی رنگ ہی استعمال کیے جاتے ہیں- اس بار
جاپانیوں نے صرف بن کے رنگ ہی کو تبدیل نہیں کیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ
انہوں نے چیز میں ٹماٹر پاوڈر شامل کر کے اس کو بھی سرخ رنگ میں تبدیل کر
دیا ہے- |
|
|
بہت ہی بڑا برگر |
عام طور پر چاکلیٹ کی طرح برگر بھی انسان کسی سے شئير نہیں کر سکتا ہے تاہم
اوور دی فلیم برگر بنانے والوں کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ یہ دعویٰ کرتے
نظر آتے ہیں کہ اس برگر کو کوئی بھی اکیلے نہیں کھا سکتا ہے- اور اس برگر
کو اٹھا کر کھانے کے بجائے اس کو کھانے کے لیۓ چاقو چھری کی ضرورت ہوتی ہے- |
|
|
امید ہے دنیا بھر کے الگ الگ قسم کے برگر آپ کو پسند آئے ہوں گے مگر یہ بات
ماننی پڑے گی کہ ان میں سے کوئی برگر بھی کراچی کے انڈے والے برگر کا
مقابلہ نہیں کر سکتا ہے- آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے- |