صرف بھگار کا کھیل ہے اور ذائقہ ہی بدل جاتا ہے۔۔۔دالوں میں ذائقہ لانے والے آسان ترین بھگار

image
 
 مثالوں میں ہمیشہ دال کو غربت اور بد مزے کے ساتھ ملایا جاتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ دال نا صرف ایک طاقتور غذا ہے بلکہ اس کا ذائقہ چکن اور گائے کے گوشت سے دس گنا زیادہ بہتر ہے۔۔۔لیکن ایک حقیقت اور بھی ہے کہ دال کا بھگار بھی ایک فن ہے جو ہر کسی کو نہیں آتا۔۔۔ایسے کئی بھگار ہیں جو دال کا ذائقہ ہی بدل دیتے ہیں۔۔۔
 
رائی کا بھگار
دال کوئی بھی بنی ہو لیکن اگر رائی کا یہ بھگار دے دیا تو ذائقہ ترش اور انتہائی مزیدار ہوجاتا ہے۔۔۔ تیل گرم کر کے اس میں رائی آدھا چمچہ، زیرہ آدھا چمچہ، کڑی پتہ کڑکڑائیں۔۔۔اب چولہا بن کرکے ایک چٹکی لال مرچ پسی ہوئی ڈال دیں اور دال پر اس کا بھگار دے دیں۔۔۔ ایسی خوشبو اور مزہ آپ کو آئے گا کہ دال بھی کوئی شاہی ڈش محسوس ہوگی۔۔۔
image
 
ہری مرچوں کا بھگار
مونگ اور مسور کی دال کو لذیذ بنانے کے لئے اس کو کم مصالحے میں بنائیں اور بھگار میں بھری ہوئی ہری مرچیں ڈالیں۔۔۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ املی کا گودا، پسا دھنیا اور لال پسی مرچوں کا پیسٹ بنا لیں اور ہری مرچوں میں بھرلیں۔۔۔ اب سرسوں کے تیل میں ان مرچوں کو تل لیں اور ڈھک کر تلیں۔ اب یہ مصالحہ دال پر بھگار کی صورت میں ڈال دیں اور مزہ دیکھیں
image
 
لہسن اور اجوائن کا بھگار
ساری دالوں کو ملا کر پکائیں اور اس میں ایک مٹھی لہسن کو باریک کاٹ کر تیل میں ہلکا فرائی کریں ، اب زیرہ اور اجوائن کڑ کڑائیں اور ساتھ سرخ گول مرچیں بھی ڈال دیں۔۔۔ اس کا بھگار دال پر ڈالیں اور اوپر سے ہر ادھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں کتر کر ڈالیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: