|
|
شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور ایسے موسم میں رنگوں کی
بھرمار ہوجاتی ہے۔۔۔کپڑوں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں اور پیروں پر رنگوں کی پھوار
برسنے لگتی ہے نیل پالش کی صورت میں۔۔۔ ہاتھوں اور پیروں کا حسن نکھر کر
سامنے آتا ہے اور جب چوڑیاں یا انگھوٹیاں پہنیں تو ہاتھوں کی رونق اور جوتے
پہنیں تو پیروں کی شکل بھی بہت اچھی لگتی ہے۔۔۔لیکن جب یہ شوق پورے ہوجائیں
تو گھر آکر یہ فکر ستاتی ہے کہ کیسے ان رنگوں کو صاف کرلیا جائے۔۔۔ اگر گھر
میں نیل پالش ریموور نا ہو تو کیا کیا جائے- |
|
الکوحل والا پرفیوم یا
پروڈکٹس |
ویسے تو یہ ایک ایسا طریقہ نہیں جسے خصوصی طور پر اپنایا
جائے لیکن ناخن کی یہ پالش ہٹانے کا آسان طریقہ ہے کہ گھر میں موجود وہ
چیزیں جن میں الکوحل موجود ہوتا ہے جیسے کہ پرفیوم۔۔ اگر ناخنوں پر ذرا سی
مقدار میں لگا کر چھوڑا جائے تو تیس سے چالیس سیکنڈز بعد روئی رکھتے ہی
ناخن پر لگی پالش بھی اتر جاتی ہے۔۔۔ |
|
|
کینو اور سرکہ کا مکسچر |
سردیوں میں سب سے بڑی سوغات آتی ہے کینو کی صورت میں اور
اس کا ایک استعمال یہ بھی ہے کہ کینو کا جوس اور ایک چمچہ سرکہ ملا کر ایک
مکسچر بنا لیں۔۔۔ اپنے ناخنوں پر اس کے چند قطرے ٹپکا دیں اور دس سیکنڈز
میں ہی نیل پالش نرم ہوجائے گی۔۔۔اب روئی کی مدد سے اسے صاف کرلیں اور
ہاتھوں کو دھو لیں۔۔۔ |
|
|
لیموں |
لیموں ایک ایسا طاقتور نیل پالش ریموور ہے جو ہر
گھر میں با آسانی دستیاب ہے۔۔۔کرنا صرف یہ ہے کہ لیموں کاٹ کر اس کو ناخن
پر رکھ دیں اور چند سیکنڈز بعد نیل پالش جب نرم ہوجائے تو روئی کی مدد سے
صاف کرلیں۔۔۔ویسے بھی لیموں کا مساج ناخنوں کے لئے بہترین ہے اس لئے اس کا
کوئی نقصان نہیں بلکہ الٹا فائدہ ہی ہے |
|
|
ہئیر اسپرے |
ایسا ہیئر اسپرے جس میں ایریسول شامل ہو، اس کی مدد سے آپ اپنے ناخن
پر لگی پالش کو مٹا سکتے ہیں۔۔ کسی بھی کپڑے میں اسپرے ڈال کر اسے ناخنوں
پر تھوڑی دیر کے لئے باندھ دیں اور پھر باآسانی اسے صاف کرلیں۔۔۔ یہی نہیں
بلکہ کارپٹ یا کپڑو ں پر لگی نیل پالش بھی اس کی مدد سے صاف ہوجاتی ہے- |
|