|
|
جب سے کتوں کو پالتو جانور کے طور پر گھر پر رکھنے کا
آغاز ہوا ہے تب سے ہی یہ انسانی دنیا کا حصہ بن کر رہ رہے ہیں- کتوں کو
انسان کا وفادار ساتھی تصور کیا جاتا ہے اور ان کی مختلف صلاحیتوں کو
دیکھتے ہوئے انسان ان سے مختلف کام بھی لیتا رہا ہے- لیکن انہی کتوں کی بعض
نسلیں انتہائی خطرناک بھی قرار دی جاتی ہیں اور کئی ایسے واقعات رونما
ہوچکے ہیں جن میں کتے انسانوں کی اموات کا سبب بن چکے ہیں- آج ہم آپ کو
دنیا کے 5 سب سے خطرناک کتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اس حد تک
خطرناک ہیں کہ بعض ممالک میں انہیں رکھنے پر پابندی عائد ہے- |
|
Pit Bull |
یہ دنیا کے خطرناک ترین کتے ہوتے ہیں اور انہیں لڑاکا
کتوں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہیں ماضی میں کتوں کی لڑائی کے
مقابلوں میں استعمال کیا جاتا تھا- یہ کتے اتنے خطرناک ہیں کہ امریکہ اور
برطانیہ میں ان کے حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں- یہی وجہ ہے کہ
دنیا کے 12 ممالک میں اس نسل کے کتوں کو پالنے پر پابندی عائد ہے- |
|
|
|
|
Rottweiler |
کتوں کی یہ قسم اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے مشہور ہے-
قدرتی طور پر یہ کتے انتہائی ذہین سمجھے جاتے ہیں اور بہترین محافظ کے طور
پر استعمال کیے جاتے ہیں- اسی وجہ سے ان کا شمار مویشیوں کی حفاظت کے لیے
استعمال کیے جانے والے کتوں کی قدیم ترین نسل میں کیا جاتا ہے- لیکن یہ اس
حد تک خوفناک ہیں کہ امریکہ میں کتوں کے حملوں سے ہونے والی تقریباً نصف
اموات ان کی وجہ سے بتائی جاتی ہیں۔ |
|
|
Doberman Pinschers |
کتوں کی یہ قسم انتہائی ذہین اور طاقتور ہونے کے ساتھ
ساتھ حساس بھی تصور کی جاتی ہے- یہ کتے اپنی چستی اور ٹریکنگ کی صلاحیتوں
کے لیے مشہور ہیں اور انہیں بہترین محافظ بھی قرار دیا جاتا ہے- تاہم،
انہیں مستقل مزاجی اور صبر کے ساتھ قریب سے نگرانی کی تربیت کی ضرورت ہوتی
ہے۔ یہ اس حد تک خوفناک ہیں کہ یہ انسان کو قتل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے
ہیں اور انہیں اکثر اوقات جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے- |
|
|
Wolfdog |
یہ نسل پالتو کتوں اور جنگلی بھیڑیوں کا مرکب ہے۔ یہ یکدم اپنے غیر متوقع
رویے کی وجہ سے جنگلی بھی ثابت ہوسکتے ہیں- ماہرین کے اندازے کے مطابق اس
خوفناک صورتحال کی وجہ ان کا جنگلی بھیڑیوں سے تعلق رکھنا ہے- یہی وجہ ہے
کہ بعض ممالک میں انہیں پالنے یا ان کی نسل کی افزائش پر پابندی عائد ہے-
یہ بعض اوقات صرف انسانوں پر ہی نہیں بلکہ دوسرے جانوروں پر بھی حملہ کر
دیتے ہیں- |
|
|
Boxer |
باکسر کا شمار شکاری کتوں میں ہوتا ہے اور انہیں حملہ کرنے اور محافظ کے
طور پر استعمال کیا جاتا ہے- اس کتے کے طاقتور جبڑے اور کاٹنے کی صلاحیت
حفاظت کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے- لیکن اگر اس کتے کی درست انداز میں
تربیت نہ کی جائے تو یہ انتہائی خوفناک بن جاتا ہے اور بہت زیادہ جارحانہ
انداز میں حملہ کرنے والے کتوں میں تبدیل ہوجاتا ہے- |
|