یہ مجھے اپنی جان سے بھی زيادہ عزیز ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنی مہنگی اور قیمتی چیزیں اپنے ہاتھوں سے برباد کرتے ہیں

image
 
ہر انسان کے کچھ خواب ہوتے ہیں کچھ خواہشات ہوتی ہیں جن کے حصول کے لیے وہ محنت کرتا ہے یہ خواب کچھ مادی اشیا کا حصول بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے مہنگا فون، مہنگی گاڑی، لیپ ٹاپ وغیرہ وغیرہ ۔ ان اشیا کی جتنی قیمت زیادہ ہوتی ہے ان کی خریداری کے لیے اتنی ہی قربانی دی جاتی ہے- اس موقع پر آپ سے اگر کوئی یہ کہہ دے کہ آپ اپنے ہاتھوں سے ان چیزوں کو برباد کر رہے ہیں تو آپ حیران رہ جائيں گے- لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہم لاشعوری طور پر اور اپنی کم علمی کے سبب کچھ ایسے کام کر رہے ہوتے ہیں جو ان اشیا کی عمر کو کم کرنے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں-
 
قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ کی عمر کو کم کرنے والے اقدامات
چارجنگ پورٹ کو دھاتی پن سے صاف کرنا
چارجنگ پورٹ میں کسی بھی دھاتی چیز کو داخل کرنے کی صورت میں اس کی صفائی کے بجائے اس کی سطح پر اسکریچ پڑ جاتے ہیں جو مزید مسائل کا سبب بن سکتے ہیں- اور اس سے موبائل فون کے اور لیپ ٹاپ کے چارج کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے-
image
 
براہ راست سورج کی روشنی میں رکھنا
اگر زيادہ دیر تک موبائل فون کو دھوپ کی روشنی میں رکھا رہنے دیا جائے تو وہ اس پر مختلف قسم کے منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔ اس حوالے سے ممکن ہے کہ اگر چارجنگ کے دوران فون دھوپ میں پڑا ہو تو اس کا چارجنگ کا عمل سست ہو سکتا ہے- لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی اسکرین دھوپ کو جزب کر کے اندر سے گرم ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آگ بھی لگ سکتی ہے یا بیٹری پھٹ کر ناکارہ بھی ہو سکتی ہے-
image
 
فون اور لیپ ٹاپ کو پانی میں لے جانا
آج کل اکثر کمپنیاں واٹر پروف فون بنانے کا دعویٰ کر رہی ہیں مگر ان کے دعویٰ کو جانچنے کے لیے اپنی ان قیمتی اشیا کو پانی میں لے کر جانا یا ان کو پانی ڈالنا ایک ہوشمندانہ عمل نہیں ہے- کیونکہ الیکٹرونکس اشیا کو پانی میں لے جانا ان کی عمر کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے-
image
 
کمپیوٹر کے کی بورڈ کو گندہ رکھنا
کچھ لوگ کمپیوٹر کے اوپر جمع ہونے والی دھول مٹی کو صاف نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کی بورڈ کے بٹن کے اندر میل جمع ہو کر اس کو خراب کرنے کا سبب بھی بن جاتے ہیں اور صرف صفائی نہ کرنے کے سبب ‍قیمتی لیپ ٹاپ خراب بھی ہو سکتا ہے-
image
 
ٹوائلٹ میں موبائل فون کا استعمال
جو لوگ ٹوائلٹ جاتے ہوئے اپنا موبائل فون ساتھ لے کر جاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے اس جان سے قیمتی ساتھی کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں کیوں کہ ایک جانب تو اس کے پانی میں گرنے کا اندیشہ ہوتا ہے اور دوسری طرف اس میں نمی کے جانے کی وجہ سے اس کے اندر خرابی بھی ہو سکتی ہے-
image
 
لیپ ٹاپ کو اسکرین کی طرف سے اٹھانا
لیپ ٹاپ کو اگر اسکرین کی جانب سے اٹھایا جائے گا تو یاد رکھیں کہ اسکرین بہت نازک چیز ہے اور ذرا سے دباؤ سے اس کی خرابی کا اندیشہ ہوتا ہے اس وجہ سے اس کو اٹھانے میں اس بات کی خاص احتیاط ضروری ہے کہ اس کو اسکرین سے نہ اٹھایا جائے-
image
 
عام گھریلو صفائی کے سامان سے قیمتی اشیا کی صفائی
اسفنج کو پانی اور سرف میں بھگو کر اس سے اسکرین کو صاف کرنے سے بظاہر تو یہ چیزیں برتنوں کی طرح چمک جائيں گی- مگر یاد رکھیں یہ برتن نہیں ہیں بلکہ بہت نازک الیکٹرونکس ہیں اور جب ان کے اندر پانی یا سرف کی نمی پہنچتی ہے تو وہ اس کی خرابی کا سبب بن جاتی ہے-
image
 
امید ہے کہ ان ہدایات کی روشنی میں تھوڑی سی احتیاط کے ذریعے اپنی ان قیمتی اشیا کی زندگی کو بڑھا سکیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: