|
|
اللہ تعالیٰ کی قدرت کی اہم ترین نشانیوں میں زمین سے
نکلنے والے مختلف شکلوں اور ذائقوں کے پھل اور سبزیاں ہیں جو کہ ایک ہی رنگ
کی مٹی سے نکلتی ہیں لیکن اپنے فوائد اور اشکال کے اعتبار سے ایک دوسرے سے
قطعی مختلف ہوتی ہیں-الگ الگ رنگ کے قدرت کے ان تحفوں کو دیکھ کر یقین ہو
جاتا ہے کہ کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے اور انسان کے منہ سے بے
ساختہ اللہ کی تسبیح جاری ہو جاتی ہے ایسے ہی کچھ عجوبات کی ایک جھلک آج ہم
کو دکھائیں گے- |
|
اداس گاجر |
سردیوں کے موسم کی سوغات گاجر عام طور پر کھانے سے
بینائی تیز ہوتی ہے لیکن یہ گاجر جب اداس ہوتی ہے تو کیسی لگتی ہے آپ خود
دیکھ لیں- |
|
|
چلتی پھرتی مولی |
مولی تو آپ سب نے دیکھی ہو گی مگر یہ مولی تو چلتے چلتے
کھیتوں میں آگئی اس کو دیکھ کر بے ساختہ قدرت کی کاریگری پر عش عش کر اٹھنے
کا دل چاہے- |
|
|
یہ بطخ ہے یا ٹماٹر |
ٹماٹر پھل ہے یا سبزی اس بحث کو عمر گزر گئی مگر یہاں تو
یہ ٹماٹر ہے یا بطخ ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا- |
|
|
بھالو نما آلو |
آلو جس طرح بچوں کی پسندیدہ سبزی ہوتی ہے اسی طرح بھالو بھی ان کا پسندیدہ
کھلونا ہوتا ہے دونوں چیزیں اگر ایک ہی روپ میں مل جائيں تو انسان سوچ میں
پڑ جائے گا کہ ان کو کھائے یا دیکھتا رہے- |
|
|
ناچتا بینگن |
بینگن کھانا اکثر افراد کو پسند نہیں ہوتا ہے مگر یہ بینگن ڈانس کر کے سب
کا دل لبھا رہا ہے کہ اس کو کوئی کھا لے- |
|
|
بچے کی شکل کی ادرک |
اس ادرک کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی نوزائیدہ بچہ لیٹا ہوا ہے
لیکن غور سے دیکھیں کہ پتہ چلے گا کہ یہ کچھ اور نہیں ادرک ہے- |
|