|
|
خوشبو کسے پسند نہیں ہوتی۔۔۔پھر چاہے وہ ارد گرد ماحول
سے آئے یا آپ کے ساتھ موجود کسی شخص میں سے۔۔۔ یہ خوشبو ہی تو اصل میں مد
مقابل کو آپ کے دل میں جگہ دیتی ہے۔۔۔لیکن اگر اس خوشبو کا کہیں وجود نا ہو
بلکہ اس کی جگہ بدبو اپنا بسیرا کرلے تو دل ہی نہیں چاہتا کہ ساتھ بیٹھ کر
کوئی کام بھی کیا جائے۔۔ کچھ ایسے آسان طریقے ہیں جس سے جسم کی بدبو کافی
حد تک ختم ہو سکتی ہے۔۔۔ |
|
سرکہ اور پانی کا ڈی
اوڈرینٹ |
اکثر لوگوں میں سے نہانے کے بعد بھی بدبو ختم نہیں ہوتی۔۔۔
انہیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ان کے کھانے کا کیا روٹین ہے اور وہ کھاتے
کیا ہیں۔۔۔لیکن ایک اور آسان حل ہے جس کی مدد سے آپ اپنے بازؤں کے اندر سے
آنے والی بدبو کو ختم کر پاتے ہیں۔۔۔ایپ سائڈر سرکہ یا کوئی بھی سفید سرکہ
لے کر اسے پانی میں مکس کریں اور اس کا اسپرے بنا لیں۔۔۔ ایپل سائڈر
بیکٹیریا کو مارتا ہے اس لئے بدبو پیدا ہی نہیں ہونے دیتا۔۔۔ |
|
|
جسم کو خشک لازمی کریں |
اکثر لوگ نہانے کے بعد ڈائریکٹ کپڑے پہن لیتے ہیں اور
سمجھتے ہیں کہ اب تو سب صاف ہوگیا ہے اس لئے بدبو کا سوال ہی نہیں پیدا
ہوتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر گیلے جسم پر کپڑے پہنے تو بدبو کا بسنا لازم
ہے۔۔۔جسم کو نہانے کے بعد لازمی خشک کریں تاہ بدبو نا پیدا ہو ورنہ وہ
کپڑوں میں بس جاتی ہے۔۔۔ |
|
|
کپڑے دھو کر پہنیں |
اکثر مردوں کو ایک ہی پتلون میں پورا سال نکالتے دیکھا
ہے۔۔خواتین جو نقاب کا استعمال کرتی ہیں۔۔۔یہ کپڑوں کو دھونا پسند نہیں
کرتے۔۔۔ اس بدبو کی وجہ سے ان کی پوری شخصیت ہی کمزور سی لگنے لگتی
ہے۔۔۔کپڑوں کو دھوتے وقت اس میں اگر تھوڑی سی پھٹکری ملادی جائے تو کپڑوں
سے بدبو ختم ہوجائے گی اور دھلے ہوئے کپڑوں کی مہک کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔۔۔ |
|
|
جسم کی صفائی |
یہ سب سے اہم پوائنٹ ہے کہ اپنی صفائی رکھیں۔۔۔ اکثر لڑکیاں اور لڑکے نہاتے
ہیں، مہنگے کپڑے پہنتے ہیں، خوشبو لگاتے ہیں لیکن خاص جگہوں سے بالوں کو
صفا کرنا بھول جاتے ہیں اور پھر جسم میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ |