|
|
پاکستانی قوم کے کچھ ایسے گمان ایسے ہیں جو صدیوں سے چلے
آرہے ہیں اور ان کو بدلنے کی کوشش کرنے کے لیے ان میں سے کوئی بھی تیار
نہیں ہے۔ عام طور پر سردی کا موسم زيادہ تر پاکستانیوں کا پسندیدہ موسم ہے
جس کا انتطار وہ بہت شدت سے کرتے ہیں اور اس کی وجہ ہوتی ہے کچھ ایسے خاص
کام جو پاکستانی اسی موسم میں کرتے ہیں- |
|
اے سی کی خریداری |
پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ سردی کے موسم میں چونکہ
لوگ اے سی نہیں خریدتے ہیں اس وجہ سے اس کی خریداری کا بہترین وقت سردیاں
ہی ہوتی ہیں- جس میں اس کی فروخت کی کمی کے سبب دکاندار بہت سستا بیچ دے گا
اس وجہ سے اکثر لوگ اے سی کی خریداری گرمیوں میں کرنے کے بجائے سردیوں میں
ہی کرتے ہیں- |
|
|
فریچ کی خریداری |
اے سی کی طرح فریج بھی ایک مہنگی چیز ہے اور ہر گھر کی
سال کے بارہ مہینے اہم ترین ضرورت ہے مگر پاکستانیوں کے دل میں یہ خیال بھی
ہے کہ سردیوں میں فریج کی قیمت بھی گر جاتی ہے اور اس موسم میں اس کی
خریداری بڑی بچت کا سبب ہوتی ہے- |
|
|
شادی |
شادی کے لیے اگرچہ کوئی موسم نہیں ہوتا ہے مگر
پاکستانیوں نے دسمبر کے مہینے اور سردیوں کے موسم کو شادی کے لیے مختص کر
رکھا ہے۔ پاکستان کے نوے فی صد لوگ اپنی شادی کی سالگرہ دسمبر میں مناتے
نظر آتے ہیں یاد رہے کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ کسی خاص مہینے
میں اتنی بڑی تعداد میں شادیاں ہوں- |
|
|
برانڈڈ لان کے سستے سوٹوں کی خریداری |
جس طرح الیکٹرونکس کے حوالے سے یہ سوچا جاتا ہے کہ یہ سردی کے موسم میں
سستے مل سکتے ہیں اسی طرح خواتین گرمیوں کےبرانڈڈ سوٹ کی خریداری بھی
سردیوں کی سیل میں سے کر لیتی ہیں- اس سے ان کو ایک جانب تو برانڈڈ سوٹ مل
جاتے ہیں اور ان کی قیمت بھی کافی کم ہوتی ہے جس سے وہ گرمیوں میں خوبصورت
لباس پہن سکتی ہیں- |
|
|
مزے مزے کے پکوان بنانا |
سردی کے موسم میں انسان کی بھوک بڑھ جاتی ہے اور گرمی کے مقابلے میں سردی
کے موسم میں مرغن غذائیں سردی کو برداشت کرنے کی طاقت دیتی ہے- اس وجہ سے
لوگ بقرہ عید کی قربانی کے پائے اپنے فریزر میں سنبھال کر رکھ لیتے ہیں اور
جب سردی آتی ہے تو وہ ان کو پکاتے ہیں- اس کے علاوہ حلوے پنجیری اور دوسری
بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو لوگ خاص طور پر سردی کے موسم میں ہی پکاتے ہیں- |
|
|
ان تمام کاموں کے علاوہ اگر آپ لوگ بھی سردی میں کچھ خاص کرتے ہیں تو کمنٹ
میں ہم سے ضرور شئير کریں- |