ابھی تک دنیا میں کوئی یہ ریکارڈ نہیں توڑ پایا۔۔۔۔پاکستان کے پاس موجود ورلڈ ریکارڈز

image
 
دنیا بھر سے کئی لوگ ورلڈ ریکارڈز بنا کر اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔۔۔کچھ محنت کرکے بناتے ہیں اور کچھ کا ریکارڈ بغیر محنت کے ہی ان کے سامنے آجاتا ہے۔۔۔ پاکستان کے پاس بھی کچھ ایسے ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں جن کا ابھی تک کوئی توڑ سامنے نہیں آیا۔۔۔
 
دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس
عبدالستار ایدھی مرحوم کو پاکستان اور انسانیت دونوں کے لئے ایک مثال مانا جاتا ہے۔۔۔ انہوں نے بغیر کسی لالچ کے ہر انسان کو خواہ وہ کسی بھی مذہب، کسی بھی فرقے کا ہو ، فائدہ پہنچایا اور اس کے کام آئے۔۔۔ ان کی انہی کوششوں میں سے ایک ایسی کوشش تھی جو انجانے میں دنیا بھر کا ریکارڈ توڑ گئی۔۔۔۔اور وہ ہے اب تک کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس بنانے کی۔۔۔چوبیس گھنٹے یہ خدمت بنا کسی لالچ، کسی تفریق اور کسی بھی فائدہ کے کی جاتی ہے ۔۔۔اس وقت ملک بھر میں پانچ سے زائد ایمبولینس موجود ہیں ایدھی صاحب کی۔
image
 
دنیا کا سب سے چھوٹا جج بننے کا ریکارڈ
کچھ بچوں کی ذہانت اور قابلیت دنیا کو حیران کردیتی ہے۔۔۔ایسے ہی تھے پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد الیاس۔۔۔ محمد الیاس نے محض بیس برس کی عمر میں سول جج کا امتحان پاس کیا تھا 1952 میں ۔۔۔انہوں نے اس شرط کے ساتھ یہ امتحان دیا تھا کہ تئیس سال سے پہلے وہ یہ سروس جوائن نہیں کریں گے ۔۔۔لیکن جب انہوں نے ٹاپ کیا تو انہیں سروس جوائن کرنے کی اجازت مل گئی۔۔۔اور انہوں نے آٹھ مہینے میں قانون کی کرسی سنبھال لی۔۔۔اور دنیا کے سب سے کم عمر سول جج بن گئے۔
image
 
ناقابل شکست اسکواش کا کھلاڑی بننے کا ریکارڈ
اسکواش ایک ایسا کھیل ہے جو دنیا بھر میں کھیلا جاتا ہے اور ایک سے ایک ماہر کھلاڑی دنیا میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو حیران کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے جہانگیر خان کے پاس یہ اعزاز ہے کہ وہ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی ہیں جو لگاتار پانس سو پانچ میچز کے دوران پانچ سال تک صرف جیتتے رہے۔۔انہوں نے اس دوران ایک بھی میچ ہارا نہیں۔
image
 
گیمنگ سے ملین ڈالر بنانے والا پاکستانی کم عمر ترین بچہ
والدین تو بچوں کو گیمنگ کی دنیا سے دور رکھتے ہیں تاکہ وہ کچھ ایسا کر سکیں جو ان کے کام آسکے۔۔۔لیکن پاکستان کے کم عمر شمائل حسن نے اس سوچ کو غلط ثابت کرکے اپنی گیمنگ کے ذریعے ایک ملین ڈالر جیت لئے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: