|
|
گھر ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جو انسان کے سلیقے اور ذوق کا
عکاس ہوتا ہے- گھر کی سجاوٹ کے حوالے سے کچھ لوگوں کو یہ گمان ہوتا ہے کہ
اس کے لیے مہنگے فرنیچر، انٹرنیشنل ڈیکوریشن پیسز، مہنگے قالین وغیرہ کی
ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ تاثر قطعی طور پر غلط ہے گھر کی سجاوٹ اور اس کو
متاثر کن رکھنے کے لیے جس چیز کی سب سے پہلے ضرورت ہوتی ہے وہ کچھ اس طرح
سے ہیں- |
|
گھر کی سجاوٹ کے لیے
لازمی اشیا |
گھر کی سجاوٹ کے لیے سب سے پہلے اس سوچ کو ختم کر دیں کہ
یہ مہنگی اشیا سے ہی ممکن ہے بلکہ اس کے لیے پہلے سے موجود چیزوں کا
استعمال بھی کیا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے جو
اہم اقدامات ضروری ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں- |
|
صفائی |
اگر آپ کسی ہوٹل میں جاتے ہیں اور وہاں مہنگا فرنیچر پڑا
ہو اس کے ساتھ ساتھ شاندار ترین بیڈ شیٹ ہو مگر اس کے ساتھ ساتھ فرنیچر پر
دھول جمی ہو اور بیڈ شیٹ میلی ہو تو کیا آپ کی طبعیت پر ان سب کو دیکھ کر
برا تاثر نہیں پڑے گا- یہی حال ایک گھر کا بھی ہے اگر گھر پر سادہ سامان
موجود ہو اور اچھی طرح سے صفائی کا اہتمام ہو اور گھر کا کونا کونا چمک رہا
ہو تو اس صورت مین یقیناً اس گھر کو دیکھ کر آپ کے مزاج پر اچھا تاثر ابھرے
گا- اس وجہ سے گھر کی سجاوٹ کا سب سے اہم مرحلہ بہترین صفائی ہے جس میں فرش
کی صفائی، دیواروں اور چھت سے جالوں کا صاف ہونا، فرنیچر کی ڈسٹنگ اور
غلافوں کو دھلا ہوا ہونا ضروری ہے- |
|
|
روشنی کا بہترین انتظام
|
گھر کے مختلف گوشوں کو نکھارنے کے لیے روشنی کا استعمال
ذہانت سے کرنا بہت ضروری ہوتا ہے- کسی بھی گھر کی سجاوٹ میں روشنی کا بہت
اہم کردار ہوتا ہے اس لیے گھر کی سجاوٹ میں مختلف انداز کے لیمپ استعمال کر
کے کمرے اور گھر کی سجاوٹ کو ایک نیا رنگ دیا جا سکتا ہے- یہاں پر ایک اور
بات بھی وضاحت سے بیان کی جا رہی ہے کہ لیمپ کے حصول کے لیے بھی بہت مہنگے
لیمپ خریدنے کے بجائے اپنے سلیقے کا استعمال کریں اور مختلف جگہوں کی
مناسبت سے روشنی کے لیمپ خود سے بنا کر بھی اپنی انفرادیت کو قائم رکھا جا
سکتا ہے- |
|
|
اپنے اندر کے آرٹسٹ کو
زندہ کریں |
سب سے پہلے اس بات کو یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی
بھی انسان کو بغیر صلاحیتوں سے پیدا نہیں کیا ہے مگر ضرورت صرف اس امر کی
ہے کہ اپنے اندر کے آرٹسٹ کو پہچانیں اور اس کا استعمال کریں-اگر آپ سلائی
کڑھائی کی ماہر ہیں تو نت نئے ڈیزائن بنا سکتی ہیں تو اس کے نمونے بنائيں
اور اگر آپ کو آرٹ سے دلچسپی ہے تو اس حوالے سے آپ کے پاس بہت کچھ کرنے کا
موقع موجود ہے- اس بات کو یاد رکھیں کہ خالی دیوار کسی کی بھی نظروں کو
واپس لوٹا دیتی ہے اور نظر کو پکڑنے اور متوجہ کرنے کے لیے اس دیوار پر
خوبصورتی سے لگا ہوا آرٹ کا نمونہ کمرے کی سجاوٹ کو بڑھا دیتا ہے- |
|
|
پودوں کا استعمال |
سبز رنگ آنکھوں کو بہت اچھا لگتا ہے اس کے لیے گھر کے اندر اور باہر پودوں
کا استعمال کر کے گھر کی سجاوٹ کو بہترین بنایا جا سکتا ہے- اس کے لیے ایک
جانب تو انڈور پلانٹ کی مدد لی جا سکتی ہے بہت مہنگی خریداری کے بجائے گھر
کی اشیا اور بوتلوں کو خوبصورت طریقے سے استعمال کر کے انڈور اور آؤٹ ڈور
پلانٹ کو سجایا جا سکتا ہے جس سے دیکھنے والوں کو بہت خوبصورت تاثر مل سکتا
ہے- |
|
|
سامان کی ترتیب |
بکھرا ہوا سامان نہ صرف گھر کی کشادگی کو کم کر دیتا ہے بلکہ اس سے دیکھنے
والے پر بھی برا تاثر پڑتا ہے- اس وجہ سے گھر کے سامان کی ترتیب کرنے کے
لیے ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے اس کو اس طرح استعمال کریں کہ وہ دیکھنے والے
کے لیے متاثر کن ہو اورخوشگوار تاثر دے- بلاضرورت فرنیچر بھر دینے سے کمرہ
اور گھر سجنے کے بجائے برا لگنے لگتا ہے اس وجہ سے اس کو مناسب انداز میں
رکھیں- |
|
|
ان کچھ نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آج ہی اپنے گھر کی سیٹنگ تبدیل کریں اور
صرف ایک پورا دن لگا کر آپ اپنے گھر کو اس انداز میں سجا سکتی ہیں جو
دیکھنے والوں کو متاثر کر سکے- |