مہینوں جالے نہیں لگیں گے دیواروں پر۔۔۔گھر کی صفائی کے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے

image
 
گھر ایک ایسی جگہ ہے جسے اگر صاف نا کیا جائے تو باہر کی دنیا اس سے بھلی معلوم ہوتی ہے ۔۔۔لیکن اگر یہ صاف ستھرا اور مہکتا ہوا ہو تو لوگ گھر سے باہر نکلنا ہی چھوڑ دیں اور آرام و سکون کے لئے صرف گھر کو ہی ترجیح دیں۔۔۔لیکن صفائی کرنے کے لئے کچھ ایسے طریقے ہیں جو ایک بار آزمائیں اور پھر کئی دنوں کی چھٹی پائیں
 
 دیواروں سے جالے ہٹائیں
ایک صاف ململ کی نرم چادر کا ٹکڑا لیں اور اس کو نیم گرم پانی میں ڈبوئیں۔۔۔اب اس کپڑے کو ایک بڑے سے ڈنڈے کے کونے میں لپیٹیں اور ایک اخبار پر نمک پھیلا کر اس کپڑے کو اس میں لپیٹ لیں۔۔۔یہ ڈنڈا جس پر کپڑا اور نمک لپٹے ہیں گھر کی ساری دیواروں پر پھیر دیں چاروں طرف۔۔۔ شرطیہ مہینوں جالے نہیں لگیں گے۔۔۔
image
 
بیسن اور نلوں کی صفائی
غسل خانے یا کچن کے نلوں اور فٹنگ اکثر کالی اور گندی ہوجاتی ہے۔۔۔ان کو چمکانے کے لئے تقریباً چار سے پانچ کھانے کے چمچے واشنگ سوڈا لیں اور تھورا سا مٹی کا تیل ملا کر گاڑھی لئی بنالیں۔۔۔۔۔۔یہ لئی فٹنگ پر لگا کر کم سے کم آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر صاف کپڑے سے اسے صاف کرلیں۔۔۔
image
 
کموڈ یا ڈبلیو سی چمکانے کا طریقہ
باتھ روم اگر صاف نا ہو تو گھر، گھر نہیں لگتا۔۔۔اس کی صفائی اتنی ہی ضروری ہے جتنی آپ کے بستر، آپ کے کچن کی۔۔فلش کو صاف کرنے کے لئے ۔۔۔ایک چوتھائی پیالی طاقتور کلورین بلیچ یا پھر آدھی پیالی امونیا ڈال کر برش سے صاف کریں اور پھر پانی بہا دیں۔۔۔ٹوئلٹ فلش ایک دم چمک جائے گا۔۔۔خیال یہ رہے کہ یہ دونوں کیمیکل ایک ساتھ استعمال نا کریں اور منہ اور ناک پر کپڑا باندھیں استعمال کرتے وقت۔
image
 
ٹائلز چمکانے کا طریقہ
تیل اور گندگی کے نشانات ٹائلز پر سے صاف ہونا مشکل ہوجاتے ہیں اور کھارے پانی کے نشانات بھی بن جاتے ہیں۔۔۔ایسی صورت میں ایک نہانے کے مگ میں برتن دھونے والا صابن کی ٹکیہ چورا کرکے ڈال دیں اور جب وہ آدھے گھنٹے میں مکمل پگھل جائے تو اس میں ایک کپ بھر کر بیکنگ سوڈا ڈال کر پیسٹ بنالیں۔۔۔اب اس محلول کو ٹائلز پر ڈالیں اور آدھا گھنٹہ چھوڑنے کے بعد اس کی صفائی کریں۔۔۔ایسے چمکیں گے جیسے بالکل نئے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: