بس یہ طریقہ معلوم ہونا چاہیے… 137 ٹن وزنی پتھر جسے آپ بھی ہلا سکتے ہیں، اونچے اور وزنی پتھر کو ہلانے کی ویڈیو وائرل

image
 
شمال مشرقی فرانس میں واقع ہیولگوٹ جنگل میں ایک ایسا دیوقامت اور انتہائی وزنی چٹانی پتھر موجود ہے جسے کوئی بھی حرکت دے سکتا ہے بس شرط یہ ہے کہ آپ اسے ہلانے کا طریقہ جانتے ہوں-
 
یہ مشہور پتھر دراصل گرینائٹ کا ایسا بلاک ہے جس کی لمبائی 7 میٹر جبکہ وزن 137 ٹن ہے- اور بظاہر اس بلاک کو کوئی حرکت دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا-
 
یہ جنگل بے شمار بڑے پتھروں اور ارضیاتی عجائبات کا گھر ہے، لیکن Trembling Rock نامی یہ چٹان اب تک ان سب میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔ لمبا چوڑا پتھر اتنا بڑا اور بھاری ہے کہ کوئی بھی انسان اسے خود سے منتقل کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا، لیکن اس کے باوجود کوئی بھی، چاہے وہ کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو، صرف صحیح جگہ پر دھکیل کر اسے آہستہ سے اوپر نیچے کی جانب حرکت دے سکتا ہے۔
 
 
یہ بلاک ایک انوکھی پوزیشن میں ایک بہت وسیع چٹان کے اوپر بائیں طرف موجود ہے، تھرمبلنگ راک کو دنیا کے سب سے کمزور شخص بھی دنیا کے سب سے مضبوط ترین شخص کی طرح دکھا سکتا ہے۔
 
اس چٹانی پتھر یا بلاک کو Logan کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسی کی وجہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس جنگل کا رخ کرتی ہے اور اسے چٹانی پتھر کو حرکت دینے کا تجربہ کرتی ہے-
 
اصولاً تو 137 ٹن سے وزنی اور کسی بھی انسان سے اونچی تھرمبنگ راک کو نہیں ہلنا چاہیے، چاہے کوئی اسے کتنا ہی زور سے دھکیلنے کی کوشش کرے۔ لیکن ایسا حقیقت میں نہیں ہے اسے کوئی بھی حرکت دے سکتا ہے صرف اس شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ حرکت کس خاص پوزیشن میں دینی ہے جس کے بعد یہ چٹانی پتھر حرکت کرتا ہوا واضح دکھائی دیتا ہے-
 
 
آپ اس بات کا مشاہدہ اس آرٹیکل میں موجود دونوں ویڈیو میں خود بھی کرسکتے ہیں جو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل بھی ہیں- اور ان ویڈیو میں آپ پتھر کو ہلانے کے طریقے پر بھی غور کرسکتے ہیں کہ کس خاص انداز کو اختیار کرتے ہوئے پتھر کو حرکت دی جارہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: