|
|
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کا
نشہ کوکین کی طرح ہوتا ہے جس سے دوری انسان کو بے چین کر دیتی ہے اکثر بڑے
بوڑھے موبائل فون کو وقت اور پیسے کی بربادی قرار دیتے تھے- مگر وقت نے ان
کے اس گمان کو غلط ثابت کر دیا ہے اب وہ لوگ جو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے
ہیں اور فیس بک اور انسٹا گرام پر بہت ایکٹو ہیں اپنے اس شوق کو اپنا
روزگار بھی بنا سکتے ہیں- |
|
سوشل میڈیا کے استعمال
سے لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ |
آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ کس طرح سوشل میڈیا کا استعمال
کرتے ہوئے نہ صرف پیسہ کمایا جا سکتا ہے |
|
1: میم میکر |
اگر آپ کی حس مزاح بہت اچھی ہے اور آپ حاضر جواب بھی ہیں
اس کے ساتھ ساتھ آپ سوشل میڈیا پر وقت گزارنا بھی پسند کرتے ہیں تو مختلف
برانڈ اور کمپنیاں آپ سے اپنے لیے میم بنوانے کے لیئے بھاگے آئيں گے۔ ایک
اچھا میم بنانے والا جب اپنا نام بنا لیتا ہے تو مختلف کمپنیاں اس سے میم
بنانے کی خواہشمند ہوتی ہے جس کے لیے وہ ان کو اچھے سے اچھا معاوضہ دینے کے
لیے تیار ہو جائيں گے- |
|
|
2:سوشل میڈیا مینیجر
|
مختلف کمپنیاں اپنی پبلسٹی کے لیے اب سوشل میڈیا پر دیگر
تمام ذرائع سے زيادہ انحصار کرتے ہیں اس وجہ سے وہ ایسے افراد کو نوکری یا
پھر فری لانسنگ میں ایسے افراد کو کام دیتے ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف
فورم پر ان کے فالورز کو بڑھا سکے اور ان کے لیے لائک بڑھانے کے لیے حکمت
عملی ترتیب دے سکے- اس وجہ سے جو افراد انٹرنیٹ کے استعمال کے شوقین ہوتے
ہیں وہ یہ کام بہت آسانی سے کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں- |
|
|
3: گروتھ ہیکر |
اکثر نئی شروع ہونے والی کمپنیوں کو اپنے کاروبار میں
اضافے کے لیے کسٹمر کی ضرورت ہوتی ہے- گروتھ ہیکر وہ افراد ہوتے ہیں جو
کمپنی کے نام اور اس کے پروڈکٹ کو زیادہ سے زيادہ افراد تک پہنچانے کا ذمہ
لیتے ہیں- اور ایک خاص حمکت عملی سے اس کو بڑھاتے ہیں اس وجہ سے نئی شروع
ہونے والی کمپنیاں ایسے افراد کی خدمات مستعار لیتی ہیں جو کہ ان کے لیے
کسٹمر کھینچ کر لائیں اور یہ کام وہ افراد بہت بہتر انداز میں کر سکتے ہیں
جو کہ انٹرنیٹ پر وقت گزارنے کے شوقین ہوتے ہیں- |
|
|
4: پرفارمنس مارکیٹنگ |
اکثر آپ کو کسی چیز کے خریدنے کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ اس کو کسی بھی آن
لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر سرچ کرتے ہیں اس کے بعد آپ محسوس کریں گے
کہ آپ کا فیس بک اور انسٹا اسی چیز کے اشتہارات سے بھر جاتی ہے- یہ کام
پرفارمنس مارکیٹنگ کا ہوتا ہے جو لوگوں کے سامنے ان کی خواہش اور ضرورت کے
مطابق اشیا لاتے ہیں اور اس طرح سے ان کو خریداری کے لیے مجبور کرتے ہیں-
اس جاب کا سب سے بہترین پہلو یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو کسی ڈگری کی ضرورت
نہیں ہوتی ہے بلکہ صرف انٹرنیٹ کے شوقین افراد یہ جاب کر سکتے ہیں- |
|
|
5: کانٹینٹ رائٹنگ |
لفظ ہر اشتہار ہر شے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اگر آپ لفظوں سے کھیلنا جانتے
ہیں اور بزلہ سنج ہیں تو آپ کے لیے کانٹینٹ رائٹنگ کی جاب ایک بہترین جاب
ہے کیوں کہ ہر کمپنی کو ایسے افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے پیغام کو
کسٹمر تک انتہائی موثر انداز میں پہنچا سکے- انٹرنیٹ کے شوقین افراد عوام
کی سوچ اور پسد نا پسند سے واقفیت حاصل کر لیتے ہیں اس کے بعد ان کے لیے
کانٹینٹ رائٹنگ مشکل ثابت نہیں ہوتی ہے- |
|
|
امید ہے کہ اب سوشل میڈیا پر ایکٹو افراد صرف وقت کو ضائع کرنے کے بجائے اس
کا استعمال ایک موثر انداز میں کر سکیں گے- |