بیٹری کی پریشانی ختم صرف ایک بٹن سے...چند ایسے طریقے جو اسمارٹ واچ کی بیٹری کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں

image
 
اسمارٹ واچ نے ہر عمر کے افراد کے درمیان مقبولیت حاصل کی ہے- اس مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اسمارٹ واچز میں پائے جانے والے دلچسپ فیچرز ہیں- لیکن ان تمام فیچرز کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے- اسمارٹ واچ کو اگر مناسب طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو اس کی بیٹری بہت جلد خرچ ہوجاتی ہے جس سے اسے بار بار چارج کرنا پڑتا ہے- یقیناً آج کے تیز رفتار دور میں یہ ہر انسان کے لیے ممکن نہیں- تاہم یہاں چند ایسے طریقے بتارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی اسمارٹ واچ کی بیٹری کو ایک طویل وقت تک چلا سکتے ہیں-
 
غیر ضروری نوٹیفیکیشن سے جان چھڑائیں
آپ کو چاہیے کہ اپنی اسمارٹ واچ پر موصول ہونے والی غیر ضروری غیر ضروری نوٹیفیکیشن کو بند کردیں- اگرچہ ہر نوٹیفیکیشن بہت کم بیٹری خرچ کرتا ہے لیکن دن کے اختتام پر مجموعی طور پر صرف نوٹیفیکیشن کی مد میں بیٹری کا بڑا حصہ خرچ ہوچکا ہوتا ہے- آپ کو چاہیے کہ اسمارٹ واچ پر صرف ان نوٹیفیکیشن کو آن رکھیے جنہیں آپ لازمی چیک کرتے ہیں-
image
 
روشن اسکرین
اسمارٹ واچ کی اسکرین جتنی روشن ہوگی بیٹری اتنی زیادہ خرچ ہوگی- بہتر یہی ہے کہ اسمارٹ واچ میں brightness کی خودکار سیٹنگ کو آن رکھا جائے- اس طرح بیٹری زیادہ استعمال بھی نہیں ہوگی اور اسکرین طویل وقت تک روشن بھی رہے گی-
image
 
سادہ واچ فیس کا استعمال
اگرچہ یہ ایک زبردست فیچر ہے جس کی مدد سے آپ اسمارٹ واچ کے مختلف ڈائل منتخب کرسکتے ہیں لیکن بہت زیادہ متحرک واچ فیس آپ کی بیٹری بھی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے- آپ کو چاہیے کہ بہت آسان اور سادہ واچ فیس منتخب کریں تاکہ اسمارٹ واچ طویل وقت تک چل سکے-
image
 
ہمیشہ آن ڈسپلے
اکثر افراد مکمل وقت اسمارٹ واچ کا ڈسپلے آن رکھتے ہیں لیکن ان کا یہ عمل بھی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے- زیادہ تر اسمارٹ واچز اس فیچر کے ایکٹو کرتے ہوئے اس بات کی وارننگ بھی دیتی ہیں کہ اس سے زیادہ بیٹری خرچ ہوگی- اگر آپ اپنی اسمارٹ واچ کی بیٹری زیادہ وقت تک چلانا چاہتے ہیں تو ڈسپلے کو ایک محدود وقت تک کے لیے آن کیجیے-
image
 
اسمارٹ واچ کو اپڈیٹ رکھیں
آپ کو چاہیے کہ اپنی اسمارٹ واچ کے سافٹ وئیر کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں- کمپنی کی جانب سے جیسے ہی اسمارٹ واچ کی کوئی اپڈیٹ جاری کی جائے اسے لازمی انسٹال کر لیں- اس طرح نہ صرف ایپس کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ بیٹری کی بچت بھی ممکن ہوگی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: