لاپرواہی ایک بیماری ہے

"خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ھو خیال جسے اپنی حالت کے بدلنے کا"
اقبال کا یہ شعر معاشرے کی فلاح و بہبود میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔اگر مفہوم کی طرف اشارہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس شعر کی نوعیت میں جہاں معاشرے کی ابتری حالت کی بہتری کے لیے ہمارا غیبی مدد کی طرف رجہان ہوتا ہے۔وہیں دوسری طرف نوح انسانی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ معاشرے کی فلاح و بہبود ،نظم و ضبظ، اقتدار و حکمرانی ،خوشحالی و کمپسری غرض ہر حالت میں اپنی ذمہ داری کو قبول کرے۔

رواں سال2020 جہاں لوگوں نے اس سال کی آمد کو خوشحالی کا باعث سمجھا وہیں یہ سال پوری عالمی دنیا کے لیے موت کا فرمان لے کر آیا۔ایک موذی مرض جو شروعات میں بر سر اقتدار نہیں تھا۔آہستہ آہستہ وہ پوری دنیا پر اس طرح سے قابض ہوا کہ کوٸ بھی ملک اس کے وار سے بچ نہیں سکا۔پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس وائرس کا شکار ہوے۔جہاں بہت سے اس وائرس کے حملے سے بچ نہیں پاۓ وہاں دوسری طرف بہت سی جانیں اس موذی مرض کے حملے سے سرخرو ہوئیں۔حالیہ رپورٹ کے مطابق 832,289 میں سے 270,009 لوگ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کیا وجہ ہے کہ اس وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو پہلے سے بنیادی طبعی مسائل جیسے دل کی بیماری ،ذیابطیس ،دائمی بیماری اور کینسر کے ساتھ سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔اس کا ذیادہ شکار ہونے والوں میں بوڑھے ،چھوٹے بچے اور عورتیں شامل ہیں۔اس کا علاج ایک مخصوص طبعی عمل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ابھی بھی خطرہ ٹلا نہیں ہے اور بہت سے لوگ اب بھی اس وائرس کا شکار ہیں یا ہو رہے ہیں۔اسے خدا کا قہر سمجھیے یا ہسپتالوں کی ناقص کارکردگی بہرحال اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارا بھی اس وائرس کے پھیلنے میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔بیشک ایک بیماری جسے لاپرواہی کہا جاتا ہے وہ اس موذی مرض سے بھی ذیادہ خطرناک ہے۔جس پر قابو پانا وائرس پر قابو پانے سے ذیادہ اہم ہے۔اگر بروقت اس بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو شاید یہ وائرس اور تیزی سے پھیلتا رہے گا اور عین ممکن ہے کہ ہمارا نام و نشان ہی صفا۶ ہستی سے مٹ جاۓ۔یاد رہے کہ ہم اپنے ہر عمل کے لیے خدا کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔
 

Tehreem Nadeem
About the Author: Tehreem Nadeem Read More Articles by Tehreem Nadeem: 3 Articles with 3388 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.