سال 2021 اور پاکستانی کرکٹ ٹیم

دنیا میں فٹ بال کےبعد لوگوں کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے، پاکستان میں کرکٹ کو نہ صرف شہروں میں بلکہ گاوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی عوام کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ میچ دیکھنے کی بھی بڑی شوقین ہیں ، ورلڈکپ کے دنوں میں پاکستان کے بڑے شہروں میں بڑی بڑی سکرین کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔سال 2021 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی، پاکستانی ٹیم نے 2021 میں 9 ٹیسٹ میچزکھیلیں، جس میں 7 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔یہ سال پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے لیے اچھا رہاتھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اوربنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سرسیزجیتی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز برابر ہوگئی تھی۔

سال 2021میں پاکستان ٹیم ون ڈے کرکٹ کو ترستی رہی، صرف 6 میچز کھیلے 2 میں فتح پائی، 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،انگلینڈ کی(بی) ٹیم کے ہاتھوں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔ اپریل میں پاکستانی اسکواڈ نے جنوبی افریقہ کا رخ کیا تو چند میزبان سینئر کرکٹر ز نے آئی پی ایل میں شرکت کیلیے سیریز ادھوری چھوڑنے کا فیصلہ کیا، پہلا ون ڈے پاکستان ،دوسرا جنوبی افریقہ ، تیسرا گرین شرٹس نے جیتا، فخر زمان نے 193 کی ناقابل شکست اننگز سمیت 2 سنچری جبکہ بابر اعظم نے ایک سنچری بنائی ، اینر چ نور کیا نے مہمان بیٹنگ لائن کو پریشان کیا، حارث روف پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔ جولائی میں دورہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز بھی مایوس کن رہی ، کورونا کیسز کی وجہ سے پورا میزبان اسکواڈ ہی تبدیل کرنا پڑا لیکن راتوں رات تشکیل پانے والی ٹیم نے بھی گرین شر ٹس کو کلین سوئپ کردیا، ابتدائی دونوں میچز میں پاکستانی بیٹنگ استحکام کو تر ستی رہی، تیسرے میں بابر اعظم کے 158 رنز کی مدد سے بڑا مجموعہ حاصل کیا مگر بولرز دفاع نہ کر سکے،اس طرح پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ستمبر میں دورہ پاکستان میں آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف 2 ون ڈے میچز کی سیریز سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑی۔

سال2021 میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیاب نظر آئی، پاکستان ٹیم نے 2021 میں 26 میچز کھیلیں، 20 میں کامیابی حاصل کی جبکہ6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 2018 میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح حاصل کی تھی،سال 2021 میں پاکستانی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز جیتیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے،ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے خلاف سیریز جیتی جبکہ انگلینڈ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سب ٹیموں سے الگ رہی ، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ تو نہیں جیت سکی لیکن شائقین کے دل جیت لیں۔ پاکستانی کر کٹ ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں انڈین ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی بار شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے پاکستانی ٹیم کو اس تاریخی کامیابی سے ہمکنارکیا،شاہین آفریدی نے 31 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں آصف علی کی بلے بازی کی وجہ سے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی۔کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کے پہلے راونڈ میں ناقابل شکست رہی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا آسڑیلیا سےہوا ،دلچسپ مقابلے کے بعد آسڑیلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ آسڑیلیا سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈکپ سے تو باہر ہوگئی لیکن انڈیا کے خلاف جیت نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، آصف علی، بابر اعظم، شاہین آفریدی ، حارث روف ،فخر زمان اور شاداب خان کی پر فارمنس شاندار رہی تھی۔

سال2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز محمد رضوان کے 1326 ہے، جو کے سال میں سب سے زیادہ کسی کھلاڑی کےہے۔اسی سال کپتان بابر اعظم نے 939 رنز بنائے جوکہ دوسرے نمبر پر رہےتھے۔محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی نے مینز کرکٹر آف ائیر2021 کے لیے نامزد کیاہے۔سال2021 میں شاہینوں کی پرفارمنس شاندار رہی، دعا ہے کہ اللہ پاک پاکستان کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں تینوں فارمیٹ میں کامیاب کرے،آمین۔


 

Ch Shafiq
About the Author: Ch Shafiq Read More Articles by Ch Shafiq: 3 Articles with 2385 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.