ستر سالہ بوڑھی ماں اپنی بیٹی کے ساتھ دو سال بعد میرے
پاس آئی دونوں کے چہروں پر خوف و ہراس چھا یا ہوا تھا خوف سے زبان بھی لرز
رہی تھی ٍبار بار ایک ہی شکوہ کر رہی تھیں کہ کرونا کی وبا پھوٹنے سے پہلے
آپ کے آستانہ پر ریگولر حاضری ہو تی تھی تو زندگی آسان تھی لیکن جب کرونا
کے بعد کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تو ہم بھی گھر میں دبک کر بیٹھ
گئیں آج میرے آفس کا پتہ کر کے دوبارہ مُجھ سے ملنے آئیں دونوں کی حالت زار
پریشانی اورخوف سے لگ رہا تھا کسی بڑی پریشانی یا ایمرجنسی میں آئی ہیں
کیونکہ میں جب مختلف لوگوں سے مل رہا تھا تو بیٹی بار بار مُجھ سے آکر کہتی
امی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہم کو جلدی مل لیں بوڑھی ماں کچھ فاصلے پر ایک بینچ
پر حسرت و یاس کی تصویر بنی بیٹھی تھی مجھے دونوں کا کیس یاد آگیا کرونا سے
پہلے بوڑھی ماں اپنی تیس سالہ بیٹی کے رشتے کے لیے میرے پاس آیا کرتی تھیں
بائیس سال کی عمر میں بیٹی کی شادی کی لیکن لوگ لالچی نکلے لڑکے کی پہلے
بھی شادی تھی لہذا ماں نے طلاق لے لی کیونکہ سسرالیوں کی نظر بوڑھی ماں اور
دو مہنگے گھروں پر تھی بوڑھی ماں کا دنیا میں صرف ایک بیٹا جو سالوں سے
امریکہ میں جا کر گورا بن گیا تھا اُس نے کبھی مُڑ کر ماں کی خبر نہ لی
کبھی بھولے سے فون یا کچھ پیسے بھیج دیتا ۔بوڑھی ماں کے خاوند نے اپنی
زندگی میں دو گھر بنائے تھے اور کچھ پیسہ سیونگ بچت میں رکھوا دیا تھا اب
بوڑھی ماں سیونگ کے پیسوں کے ساتھ ایک گھر کے کرائے اور دوسرے گھر کے ایک
پورشن پر گزار ا کر رہی تھی اِس طرح مالی تنگی نہیں تھی دونوں گھروں کا
معقول کرایہ آنے کی وجہ سے زندگی کی گاڑی آسانی سے رواں دواں تھی بیٹی خوب
پڑھی لکھی تھی اُس کی جاب بھی اچھی تھی دونوں نے اچھی کار رکھی ہوئی تھی
گھر کا خرچہ چلانے کے بعد بھی اچھی خاصی رقم بچ جاتی جس کو بوڑھی ماں خیرات
وغیرہ یا عاملوں کو نذ نیاز میں دے دیتی میرے پاس جب آئی تو ایک تو بیٹی کا
دوبارہ رشتہ ہو جائے دوسرا کسی لالچی عامل نے شک میں ڈال دیا کہ بیٹی کے
پہلے سسرالیوں نے آپ دونوں پر بہت زیادہ جادو ٹونہ بلکہ جنات چھوڑ دئیے ہیں
اب اُن آسیبی اثرات کی وجہ سے بیٹی کا رشتہ نہیں ہو رہا اور آپ دونوں کی
صحت بھی اُن آسیبی اثرات کی وجہ سے خراب رہتی ہے عاملوں نے بیچاریوں کے
دماغ خراب بلکہ نفسیاتی مریض بنا دیا تھا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں
ڈپریشن مایوسی کا شکار تھیں اُس ڈپریشن مایوسی کو دونوں جادو آسیب کا نام
دیتیں کہ پرانے سسرالی ہم پر مسلسل جادو کر رہے ہیں تاکہ ہمارے گھروں پر
قبضہ کر سکیں میرے پاس آنے والے پرانے مایوس مریضوں میں اکثریت ایسے بنگالی
عاملوں کی ڈسی ہوتی ہیں ایسے پریشان مایوس لوگوں کو اپنے قبضے میں رکھنے
اور اِن کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے لیے عامل حضرات ایسے لوگوں کو مسلسل خوف
میں مبتلا رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں پر کوئی مسلسل جادو کرا رہا ہے لہذا مجھے
اُس جادو کے توڑنے کے لیے اتنے پیسے بکرے کڑاہیاں چاھیں تاکہ میں آپ لوگوں
کا حصار یا بچاؤ کر سکوں اور یہ مایوس نفسیاتی مریض بیچارے اپنے باطنی خوف
اضطراب کی وجہ سے ایسے عاملوں کی جیبیں بھرتے رہتے ہیں میرے پاس آنے والوں
میں ایسے بھی لوگ شامل ہوتے ہیں جن کے دماغوں میں یہ بات پتھر کی لکیر کی
طرح نقش ہو چکی ہو تی ہے کہ فلاں رشتے دار یا بندہ نان سٹاپ اُس پر جادو کر
رہا ہے آپ ایسے نفسیاتی مریضوں کو جتنا مرضی سمجھا لیں یہ بیچارے نہیں
مانیں گے بلکہ خود ہی آکر بولیں گے سر ہم پر کا لا جادو فلاں جادو بندش
ہوئی ہے آپ اِس کا جادو بندش کا توڑ علاج کریں اِس کو ہم بڑے سے بڑا معاوضہ
ادا کرنے کو تیار ہوں جب میں ایسے معصوم لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ سے کس نے
کہا آپ پر جادو ہے تو کسی عامل کا نام لیں گے کہ اُس نے ہمارے مخالفین کی
نشاندہی کی ہے یا کسی رشتہ دار نے بتایا ہے پھر یہ بیچارے ایک عامل سے
دوسرے عامل کے پاس اپنی زندگی کی کمائی لٹاتے نظر آتے ہیں ایسے پریشان
لوگوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے کہ وہ دل و دماغ میں بیٹھا چکے
ہوتے ہیں کہ ان پر جادو ہو چکا ہے اب اگر میں ایسے لوگوں کو سمجھانے کی
کوشش کروں تو یہ کہتے ہیں بھٹی صاحب کو ہمارے کیس کی سمجھ نہیں آتی یا پھر
ابھی عامل کامل نہیں ہے اس کو تو کسی بات کا پتہ ہی نہیں ہے لہذا وہ مجھے
فیل کر کے کسی نئے عامل کی تلاش میں نکل جاتے ہیں اور اگر میں ان کی ہاں
میں ہاں ملا دوں تو بہت خوش ہوتے ہیں کہ سر نے ہماری ٹھیک تشخیص کی ہے اِن
کو سب نظر آگیا ہے کہ ہم پر کس قدر زیادہ جادو ہے یا ہمارے گھر پر کتنے
جنات کا بسیرا ہے لہذا میں اِن کو عاملوں کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کہتا
ہوں ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اثرات تو آپ پر ہیں اب آپ پریشان نہ ہو آپ کا
بھر پور مکمل علاج کرتے ہیں اور پھر میں علاج بھی وہی کرتا ہوں جو ایسے
جناتی آسیبی مریضوں کا ہوتا ہے کہ اگر جادو وغیرہ ہے یا نہیں ہے لیکن میں
احتیاط وہی کر دیتا ہوں پھر ایسے لوگوں کو کچھ عرصہ مصروف کر کے ذکر اذکار
کرا کے کہہ دیتا ہوں کہ اب آپ کا علاج ہو گیا ہے لیکن کیونکہ ان کو ایسے
وہموں کے ساتھ رہنے کی عادت پڑ چکی ہو تی ہے اِس لیے چند دن یا مہینوں کے
بعد پھر پریشانی کی مایوس تصویر بنے بیٹھے ہوتے ہیں کہ سر ہم پر پھر جادو
ہو گیا ا ور میں پھر سے علاج شروع کر دیتا ہوں یہاں میں اِس بات کا اقرار
کر تا چلوں کہ یہ نہیں ہے کہ میرے پاس آنے والے سارے ہی وہم یا نفسیاتی
مریض ہوتے ہیں نہیں بلکہ بہت سارے لوگو ں پر جادو آسیب اور بندش ہو تی ہے
لہذا ایسے آسیبی لوگوں کا میں دل سے علاج کر تا ہوں تاکہ وہ شفا یاب ہو کر
نارمل زندگی گزا ر سکیں اس پس منظر کے بعد قارئین کو ایسے کیسوں کی بخوبی
سمجھ آگئی ہو گی اب ہم اس ماں بیٹی کے کیس کی طرف آتے ہیں جب کرونا کی وجہ
سے میری ملاقاتیں بند ہو گئی تو اِن کو اب روحانی مشاورت علاج کی عادت تھی
انہوں نے آن لائن قاری صاحب ڈھونڈے جنہوں نے اِن کا علاج شروع کر دیا عامل
تیز تھا وہ جان گیا ماں بیٹی اکیلی ہیں جائیداد ہے لہذا اُس نے اِن کو اِس
طرح شکا رکیا کہ آپ کا ہر ماہ علاج ہو گا جس کے لیے آپ مجھے پچاس ہزار ہر
ماہ دیں گے عامل اب روحانی لٹیرا بن کر اِن کو لوٹ رہا تھا یہ ہر ماہ
باقاعدگی سے پچاس ہزار دے رہی تھیں اب اُس نے کچھ عرصے سے مطالبہ کیا کہ
علاج بہت مشکل ہے اِس لیے میری رقم ایک لاکھ کر دیں جو اِن بیچاروں کے لیے
مشکل تھا اب انہوں نے بہانے بنانے شروع کر دیے تو اُس نے دھمکیاں دینی شروع
کر دیں یہ بیچاری زیورات وغیرہ بیچ کر کچھ عرصہ تو دیتی رہیں لیکن جب عامل
باز نہ آیا تو مجھے ڈھونڈ کر میرے پاس آئیں اور بیٹی نے ساری بات مجھے بتا
دی میں نے بیٹی سے عامل کا ایڈریس اور فون نمبر لیا دونوں کو پڑھائی دے کر
بھیج دیا بعد میں پولیس میں اپنے دوست کو عامل صاحب کا نمبر دیا دوست نے
عامل صاحب کو بلا کر اُس کی طبیعت صاف کر دی ایک ماہ گزر گیا تو بوڑھی ماں
مٹھائی لے کر آئی پروفیسر صاحب آپ کے عمل کی وجہ سے قاری صاحب نے دھمکیاں
دینا بند کر دیں ہیں جبکہ میں جانتا تھا عامل صاحب کس طرح چپ ہوئے ہیں ماں
تو خوشی سے چلی گئی لیکن میں سوچنے لگا ہماری عوام کی بزدلی کی وجہ سے
روحانی لٹیرے لوٹ مار کرتے ہیں ۔
|