فضائل رمضان قسط نمبر ١

مالک کون مکاں خدائے وحدہ لا شریک نے بارہ مہینے ہمیں عطا کیے ہیں ان سب کی اپنی اپنی جگہ پر شان و فضیلت ہے جیسا کہ حضور ؐ نے فرمایا شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے روزہ کے بارے میں حدیث قدسی ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا

اس ماہ مبارک میں اگر کوئی نوافل ادا کراتا ہے تو اس کا ثواب فرض اوراگر کوئی فرض ادا کرتا ہے تو اس کا ثواب ستر گنا کر دیا جاتا ہے اس میں سونا بھی عبادت ہے نیز روزہ دار کی دعا پر فرشتے آمین کہتے ہیں اور روزے دار کیلئے پانی میں مچھلیاں بھی دعا کرتی ہیں
(الترغیب والترہیب جلد ٢ صفحہ نمبر ٢٠)

روزہ عبادت کا دروازہ ہے
(کنزالعمال جلد نمبر ٨ صفحہ نمبر ٢٠٩)

نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ کہ اس مہینے کا نام رمضان رکھا گیا ہے کیونکہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے
(کنزالعمال جلد نمبر ٨ صفحہ نمبر ٢٣٠)

فاتح خیبر حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اللہ عزوجل کو امت محمدی پر عذاب کرن امقصود ہوتا تو امت محمدی کو سورۃ الاخلاص اور رمضان المبارک عطاء نہ کرتا
(نزہۃ المجالس جلد نمبر ١صفحہ نمبر ١٦٣)

حضور ؐ نے ارشاد فرمایا کہ جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف نظر فرماتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی کی طرف نظر فرماتا ہے تو اسے کبھی عذاب نہیں دیتا اور ہر روز دس لاکھ گناہگار بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے اور جب رمضان کی انتیسویں رات ہوتی ہے تو مہینے بھر میں جتنے آزاد کیے ہوتے ہیں ان کے مجموعے کے برابراس ایک رات میں آزاد فرماتا ہے پھر جب عید کی رات آتی ہے ملائکہ خوشی کرتے ہیں اور خداوند قدوس اپنے نور کی تجلی فرماتا ہے اور فرشتوں سے فرماتاہے کہ اے گروہ ملائکہ اس مزدور کا کیا بدلہ ہے کہ جس نے پورا کام کر لیا؟فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اس کو پورا پورا اجر دیا جائے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے ان سب کو بخش دیا
(کنزالعمال جلد ٨ ص ٢١٩)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275627 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More