بچے کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکنے کے لیے حیرت انگیز طریقہ، باپ نے ایسا کیا عمل کر دیا جس کی وجہ سے پورا شہر اس کے پیچھے پڑ گیا

image
 
آج کل کے بچوں کو پیدا ہوتے ہی اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ سے واسطہ پڑتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ انٹرنیٹ کے اس حد تک عادی ہو جاتے ہیں کہ ان کا اس کے بغیر ایک پل کے لیے بھی گزارا ہونا مشکل ہو جاتا ہے-
 
بچوں کی انٹرنیٹ کے حوالے سے یہ ایڈیکشن صرف ہمارے ملک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کے والدین بچوں کے اور موبائل کے اس تعلق سے پریشان ہیں جس نے ان کی راتوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں-
 
یہی وجہ ہے کہ چین میں حکومت نے بچوں کے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کے اوقات کار مقرر کر دیے ہیں جس کے مطابق دن بھر میں ایک گھنٹے سے زيادہ کوئی بچہ انٹرنیٹ استعمال نہیں کر سکے گا-
 
image
 
اس حوالے سے ایک واقعہ فرانس میں پش آیا جس کے بارے میں جان کر والدین کے اور بچوں کے درمیان ہونے والے انٹرنیٹ اور موبائل کے استعمال کے تنازعے کی شدت کو جان سکتے ہیں- تفصیلات کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی قصبے میسانگے اور اس کے قریبی رہائشی علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے آدھی رات سے صبح کے اوقات کے دوران انٹرنیٹ کے بند ہونے کی شکایات سامنے آرہی تھیں-
 
اس شکایت کو دور کرنے والی ایک موبائل کمپنی نے اس علاقے میں موجود اپنے اینٹینا کو چیک کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ سگنل جیمر کی مدد سے سگنل کو بلاک کیا گیا ہے- جب انہوں نے آلات کی مدد سے چیک کیا تو ان کو پتہ چلا کہ سگنل کو بلاک کرنے والا جیمر اسی علاقے میں موجود ایک گھر سے آپریٹ کیا جا رہا ہے-
 
جب انہوں نے اس گھر والوں سے معلومات کی تو وہاں موجود شخص کا کہنا تھا کہ وہ رات میں اپنے بـچوں کو انٹرنیٹ سے دور رکھنے اور موبائل کے استعمال کو روکنے کے لیے جیمر کا استعمال کرتا ہے تاکہ کرونا لاک ڈاؤن کے سبب ان کے بچے جو موبائل اور سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کی جس ایڈکشن کا شکار ہو چکے ہیں انہیں اس سے روکا جا سکے-
 
اس سے اس کا یہ خیال تھا کہ وہ صرف اپنے گھر کے سگنلز کو بلاک کر رہا ہے مگر اس قسم کی ڈيوائس جن کو فروخت کرنے والی کمپنیاں ان کی تشہیر کرتے ہوئے ان کی دائرہ کار کے محدود ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں- لیکن حقیقت میں یہ آلات وسیع پیمانے پر موبائل اور انٹرنیٹ کے سگنل کو جام کر دیتے ہیں-
 
image
 
میڈیا میں اس شخص کی شناخت کو ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس کا یہ عمل جس کے سبب موبائل اور انٹرنیٹ دو قصبوں میں رات بھر جام رہے قانوناً جرم ہے اور اس کی سزا چھ ماہ قید کے ساتھ 30 ہزار یورو کا جرمانہ بھی ہے-
 
اس سارے واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ آج کل کے دور میں اپنے بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ سے دور رکھنے کی سزا بھی چھ ماہ قید ہو سکتی ہے اس وجہ سے احتیاط ضروری ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: