|
|
| |
| کسی بھی انسان کی شخصیت ہی اس کا حوالہ ہوتی ہے- خوبیوں
اور خامیوں کا مجموعہ شخصیت کو مکمل کرتا ہے- کسی کو جاننے کے لیے تربیت،
تعلیم، ماحول، حالات اور واقعات کافی عمل دخل ہے- مگر کیا آپ نے کبھی سنا
ہے کہ پسندیدہ پھل بھی عادتوں کا پتہ دیتے ہیں- تو بتائیے آپ کا پسندیدہ
پھل کون سا ہے؟ ہم آپ کو پھل کے مطابق آپ کی عادات بتائے دیتے ہیں - |
| |
| آڑو |
| اگر آپ کو آڑو پسند ہیں، تو آپ زندگی کے ہر رنگ سے لطف
اندوز ہوتے ہیں - جلدی گھل مل جانے والے اور باتیں بنانا تو کوئی ان سے
سیکھے- کھلے دل کے اور جلد معاف کر دینے والے، سب کچھ بھول جاتے ہیں- اپنی
دوستی کا وقار رکھنا خوب جانتے ہیں- کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہوتا ہے، اس لئے
جہاں جائیں کچھ نہ کچھ پا ہی لیتے ہیں- |
| |
| مالٹا |
|
ایسى شخصیات جن کو مالٹا پسند ہو، ان میں ہمت، قوت اور برداشت وافر پائی
جاتی ہے- یہ منزل پر پہنچنے کے قائل ہیں چاہے کچھوے کی چال ہى چلتے ہوئے
تاہم آہستہ آہستہ ہر کام پورا کر لیتے ہیں- مالٹا پسند کرنے والے لوگ عموماً
شرمیلے ہوتے ہیں- لڑائی جھگڑے سے دور بھاگتے اور کوشش کرتے ہیں کہ مصیبت
مول نہ ليں- |
|
|
|
کيلا |
|
نرم مزاج لوگ کيلے کے دلدادہ ہوتے ہیں، ان میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے- یہی
وجہ ہے کہ ایسے افراد شرمیلے بھی بہت ہوتے ہیں اور لوگ ان سے ناجائز فائدہ
اٹھانے کی کوشش بھی کر لیتے ہیں- |
|
|
|
|
| |
| چيرى |
| چيری کے شوقین لوگوں کو زندگی میں نشیب و فراز کا سامنا
رہتا ہے- یہ تصوراتی دنیا میں خوش رہتے ہیں تاہم ان کی تصوراتی دنیا بڑی
رنگین ہوتی ہے- ایسے افراد اپنے جذبات کے اظہار زیادہ کھل کر نہیں کر پاتے،
شرمیلے ہوتے ہیں- ان کے نزدیک سب سے اہم اور پرکشش جگہ اپنا گھر ہوتا ہے
یہی وجہ ہے کہ قریبی عزیزوں کے ساتھ زیادہ وقت بسر کرنے میں خوش رہتے ہیں- |
| |
| سيب |
| اگر سیب آپ کا پسندیدہ پھل ہے، تو پھر آپ یقیناً زبردست
شخصیت کے مالک ہوں گے - ان کے پاس ہر بات کا جواب موجود ہوتا ہے- سیر و
تفریح ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے- تاہم ایسے افراد اچھے منتظم نہیں ہوتے-
تھوڑا بہت غصہ آ جانا بھی ان کی شخصیت کا حصہ ہے- |
| |
| آم |
| آم کے رسيا اپنى سوچ کے اعتبار سے مستحکم ہوتے ہیں، يعنى
سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں- کسى کے کہنے پہ اپنى سوچ کو نہیں بدلتے- ان کى
پسند و ناپسند بڑى واضح ہوتى ہے- ايسے افراد ان مشاغل اور لوگوں سے بات
کرنا پسند کرتے ہیں جن سے ان کى سمجھدارى اور ذہانت واضح ہوتى ہو - |
| |
|
|
| |
| انگور |
| اگر آپ دھیمے مزاج کے ہيں، تو یقیناً انگور کے شوقین ہوں
گے- آپ کو غصہ آنے میں دیر بھی نہیں لگتی مگر جلد ہی جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا
ہے- ہر چیز میں حسن تلاش کرتے ہیں، حسن پرست ہیں- گرم جوشی سے ملنا ان کی
عادت میں شامل ہے، اسی لئے ہر کسی کے درمیان اچھی شہرت پا لیتے ہیں- ایسے
افراد ہر کام سے لطف اندوز ہونے کی بھی کوشش کرتے ہیں- |
| |
| انناس |
| اگر آپ کو انناس پسند ہے، تو گویا آپ عمل کرنے میں دیر
نہیں لگاتے- اپنا کاروبار اور ملازمت بھى تبدیل کرتے رہتے ہیں، شاید اسی
وجہ سے قائدانہ صلاحیت کم ہوتی ہے- خلوص اور ایمانداری ان کی نمایاں
خصوصیات ہیں ، اگر کسی کو دوست بنا لیں تو زندگی بھر نبھاتے ہیں- |
| |
| پپيتا |
| پپیتے کے دلدادہ لوگ نڈر ہوتے ہیں - زندگی میں پیش آنے
والی مشکلات کا مقابلہ آسانی سے کر لیتے ہیں- حس مزاح بھی بہت تیز ہوتی ہے
- خوش مزاجى ان کی طبیعت کا اہم عنصر ہے - عملی زندگی میں بھی کامیابی ان
کے قدم چومتی ہے- یہ ہمیشہ صحیح جگہ پر وقت پر پہنچ جاتے ہیں اور موقع سے
فائدہ اٹھانا خوب جانتے ہیں - |
| |
| تو پھر آپ بتائیے کہ پسندیدہ پھل آپ کى شخصیت سے راز
اٹھا رہا ہے؟ يہ محض نفسیات کے کچھ اصول بھى ہوسکتے ہيں، جن کا ہر کسی پر
پورا اترنا لازمی نہیں- |