|
|
| |
| شادی کب کر رہے ہو یہ وہ سوال ہے جو ہر غیر شادی شدہ
انسان سے ہر ملنے جلنے والا پوچھتا ہے- لیکن ہمارے معاشرے میں کوئی بھی
کنوارہ چاہے مرد ہو یا لڑکی اپنی شادی خود نہیں کر سکتے ہیں- اس کے لیے اس
کو خاندان والوں کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے- عام طور پر زيادہ تر ارینج
میرج ہوتی ہیں جس میں لڑکے اور لڑکی کے لیے ان کا جیون ساتھی بزرگوں کی
جانب سے منتخب کر لیا جاتا ہے جس کے بعد ایک یکسر اجنبی کے ساتھ ساری زندگی
گزارنی پڑتی ہے- اس حوالے سے حالیہ دنوں میں ارینج میرج خوفناک ہوتی ہے کے
نام سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس کے حق میں لوگوں نے نت نئی میمز کی بھرمار
کر دی ہے جن میں سے کچھ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
| |
| ارینج میرج مرنڈا ٹی
جیسی ہوتی ہے |
| ارینج میرج کے بارے میں انسان کو کچھ نہیں پتہ ہوتا ہے
اور اس کے بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے- کچھ افراد کے لیے
یہ تجربہ بہت کامیاب ثابت ہوتا ہے جب کہ کچھ افراد کے لیے یہ تجربہ انوکھے
ذائقے جیسا ہوتا ہے جیسے کہ مرنڈا کی چائے- |
| |
| ارینج میرج کے نتیجے میں
آدھی رات کو ایک بھوت سے بھی سامنا ہو سکتا ہے |
| ارینج میرج کی صورت میں لڑکی کو بہت سجا سنوار کر پیش
کیا جاتا ہے لیکن جب شادی کے بعد آدھی رات کے وقت میک اپ اترتا ہے تو سوشل
میڈیا صارفین کے مطابق لڑکی کے بجائے بھوت سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے- |
| |
| اگر لڑکی حد سے زيادہ
سادہ ہو تو |
| ارینج میرج کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے
بالکل نا آشنا ہوتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی بہت سادہ مزاج ہو تو اس کے
حوالے سے کچھ مشکلات ایسی بھی ہو سکتی ہیں- |
|
|
|
|
| |
| شادی کے شوقین اگر ارینج
میرج سے خوفزدہ ہیں تو |
| اگر اتنا ہی ارینج میرج سے ڈر لگ رہا ہو تو اس صورت میں
شادی ہی نہ کریں یہ بھی مشورہ سوشل میڈيا پر دیا جا رہا ہے- |
| |
| حد درجہ کنواروں کا جواب |
| مگر کچھ افراد تو شادی کے بہت ہی شوقین ہوتے ہیں ایسے
افراد ہر حالت میں شادی کے لیے تیار ہوتے ہیں تو ان کا جواب کچھ اس طرح سے
ہو سکتا ہے- |
| |
| کیا ارینج میرج کے علاوہ
کوئی اور راستہ ہے؟ |
| جو لوگ ارینج میرج سے بچنا چاہ رہے ہیں ان کو عام طور پر
پسند کی شادی کا موقع بھی نہیں ملتا تو پھر ان کے پاس اور کیا راستہ ہو
سکتا ہے- |
| |
|
|
| |
| حالیہ دنوں میں یہ ٹرینڈ بہت زيادہ تیزی سے وائرل ہو رہا
ہے اور ارینج میرج کے مخالفین اس کے حوالے سے طرح طرح کے میمز بنا کر اپنی
رائے کا اظہار کر رہے ہیں اس حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی رائے ہو تو ضرور
بتائيں- |